امریکا میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت چین کی دیگر اے آئی اپیس کے استعمال پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
امریکی ریاست ٹیکساس میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت دیگر چینی مصنوعی ذہانت کی ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک پر پابندی کے احکامات جاری کیےہیں، ساتھ ہی انہوں نے چین کی دیگر مصنوعی ذاہنت کی ایپش پر بھی پابنید عائد کی ہے، ٹیکساس امریکا کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں مقبول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چیٹ بوٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، ماہرین کا انتباہ
ٹیکساس کے گورنر نے چین کی ایک اور مشہور ایپلی کیشن ‘شوانگ شو’ پر بھی سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے، اس ایپلی کیشن کو امریکا میں ‘ریڈ نوٹ’ کا نام دیا گیا ہے، اسی طرح ‘لیمن ایٹ’ نامی ایپلی کیشن پر بھی قدغن لگائی گئی ہے۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فیس بک پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست ٹیکساس چین کی کمیونسٹ پارٹی کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ڈیٹا جمع کرکے سرکاری انفراسٹرکچر میں در اندازی کرے۔
’آج میں نے ریاستی ایجنسیوں کو حکم دیا کہ وہ تمام ریاستی آلات سے چینی حکومت کی حمایت یافتہ اے آئی اور سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد کریں، ہم ٹیکساس کو دشمن سے بچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کو بھاری نقصان پہنچانے والی ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ کون ہیں؟
یاد رہے کہ چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک نے حالیہ ہفتوں میں امریکا میں اچانک مقبولیت حاصل کی ہے اور اس کی آمد سے امریکا کی مقامی اے آئی کمیونٹی بھی حیرت زدہ ہے۔
دوسری طرف ٹیکساس میں ’لیمن ایٹ‘ نامی جس ایپلیکیشن پر سرکاری ڈیواسز میں استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے وہ بھی ’ٹک ٹاک‘ کی طرح ’بائٹ ڈانس‘ ہی کی ایپلی کیشن ہے، اس ایپ کو بھی گزشتہ ماہ ٹک ٹاک کی بندش کے دوران امریکا میں پذیرائی ملی تھی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر صرف ٹیکساس میں ہی پابندی عائد نہیں کی گئی بلکہ امریکا کی دیگر کئی ریاستوں سمیت وفاقی حکومت بھی اس کی سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی عائد کرچکی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
AI we news امریکا اے آئی پابندی ٹیکساس چین ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا اے ا ئی پابندی ٹیکساس چین ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی پر پابندی عائد مصنوعی ذہانت ایپلی کیشن امریکا میں ڈیپ سیک کی ایپ چین کی گئی ہے
پڑھیں:
بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ
محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق عوامی اجتماعات، دھرنے، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر 15 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کے پیش نظر پندرہ روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش یا استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، جلسہ جلوس اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ذریعے سے شناخت چھپانے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ پابندیوں کا اطلاق صرف عام شہریوں پر ہوگا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پابندیوں سے مستثنی ہوں گے۔