Daily Mumtaz:
2025-09-18@14:39:42 GMT

فینٹینیل بحران کی جڑیں امریکہ کے اندر ہی ہیں ، چین

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

فینٹینیل بحران کی جڑیں امریکہ کے اندر ہی ہیں ، چین

 

بیجنگ : چین کی  وزارت  برائے عوامی سلامتی کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد  اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سخت  مذمت کا اظہار کیا ہے۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ چین دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں منشیات کے خلاف پالیسیاں سب سے سخت اور ان پر عمل درآمد سب سے زیادہ موثر ہے۔ اقوام متحدہ کے منشیات کے خلاف  تین کنونشنز کے فریق کے طور پر، چین ہمیشہ بین الاقوامی منشیات کے خلاف ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مستعد رہا ہے اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ منشیات کے خلاف بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ  چین میں  اس کا ناجائز استعمال   نہ ہونے کے باوجود،  امریکہ کی درخواست پر انسان دوستی کے جذبے کے تحت ، 2019 میں چین نے دنیا بھر میں پہلی بار فینٹینیل کی تمام اقسام کو باقاعدہ طور پر کنٹرول میں لیا، جبکہ  خود امریکہ نے اب تک اسے مستقل طور پر کنٹرول میں نہیں لیا ہے۔عوامی سلامتی کی چینی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ  چین کے اس اقدام کے بعد سے، امریکہ کی جانب سے چین سے آئے ہوئے اس قسم کے مادوں کی ضبطگی  کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین اور امریکہ نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر عملی تعاون کیا ہے، جس میں مادوں کے کنٹرول، معلومات کے  تبادلے ، انفرادی معاملات پر تعاون، آن لائن اشتہارات کی  اسکروٹنی ، منشیات کی تشخیص کی تکنیک کے  تبادلے، اور کثیرالجہتی تعامل جیسے شعبوں میں کئی طرح کی  قابل  ذکر   پیشرفت  حاصل ہوئی ہے    جن کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں فینٹینیل کے بحران کی جڑیں خود اس کے اندر ہیں، اندرونی منشیات کی طلب کو کم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہی اس کا بنیادی حل ہے۔ دوسرے ممالک پر الزامات لگانا اور ذمہ داریاں عائد کرنا   حقیقی مسئلے کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہوگا  اور اس سے چین اور امریکہ کے درمیان منشیات کے خلاف تعاون اور اعتماد کی بنیاد کو شدید نقصان پہنچے گا۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے  غلط  اقداما ت کو  درست کرے، چین اور امریکہ کے درمیان منشیات کے خلاف تعاون  میں  مشکل سے حاصل ہونے والے اچھے ماحول کو برقرار رکھے، اور چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند، اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن رکھے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ جارح کے خلاف ایک ساتھ صف آرا رہیں گے: سعودی وزیر دفاع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

\ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ (Strategic Mutual Defence Agreement – SMDA) پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والا بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس معاہدے کو خطے میں امن و سلامتی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کی شقوں میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک نہ صرف دفاعی تعاون کو مزید وسعت دیں گے بلکہ مشترکہ حکمتِ عملی، فوجی مشاورت اور خطے میں درپیش مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات بھی کریں گے۔

اس تاریخی پیش رفت کے بعد سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک۔ ان کا یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان نئے دفاعی اتحاد کی عملی اہمیت اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت نہ صرف فوجی سطح پر تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا بلکہ مشترکہ ردعمل کے لیے مربوط حکمتِ عملی تیار ہوگی۔ دونوں ممالک نے طے کیا ہے کہ علاقائی خطرات اور ممکنہ جارحیت کی صورت میں وہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

قابل ذکر امر یہ بھی ہے کہ گزشتہ روز جب وزیراعظم شہباز شریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی فضائیہ کے  F-15 لڑاکا طیاروں نے انہیں حصار میں لے کر پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا، جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور اس نئے دفاعی اتحاد کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ جارح کے خلاف ایک ساتھ صف آرا رہیں گے: سعودی وزیر دفاع
  • ماتلی میں آئس کے بڑھتے نشے کیخلاف آگاہی سیمینار
  • ویانا: پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدہ
  • وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ،3دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کو حق نہیں، ایران
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش
  • امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارف
  • پاک افغان بارڈر پر چیک پوسٹیں ختم کرنے کے حامی شرپسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ
  • عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی