پاکستانی اسٹار اعظیم خان میچ وننگ کھلاڑی ہیں جس سے مخالف ڈرتے ہیں، جام فوسٹر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈیزرٹ وائپرز کے ہیڈ کوچ جام فوسٹر کو اس بات کا قوی یقین ہے کہ انتہائی باصلاحیت اور میچ وننگ پاکستانی بلے باز اعظم خان ٹیم کے لئے آمدہ میچوں میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
وائپرز وائسز پوڈ کاسٹ سے بات کرتے ہوئے جیمز فوسٹر نے انہیں میچ ونر قرار دیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اعظم خود پر بھروسہ کرتے رہیں کبھی کبھی ایسا سیزن بھی آتا ہے جس میں ضروری نہیں ہوتا کہ ہر ایک کھلاڑی آگے بڑھے تاہم مجھے اعظم پر اعتماد ہے۔ وہ ایک مکمل اسٹار ہے اور وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جس کی میں بہت تعریف کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک میچ ونر ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جس سے مخالف بالر اور ٹیمیں ڈرتی ہیں لہذا یہ صرف اپنے آپ کو یاد دلانے کے لئے وہ کتنا اچھا کھلاڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں صرف اپنی ذہنیت، اپنے گیم پلان پر بھروسہ کرنے اسے یاد رکھنے اور اس اعتماد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، یہی وہ کام ہے جو یہ صف اول کے کھلاڑی کرتے ہیں۔ جس کے بعد انہیں آگے بڑھنے کے لئے صرف تھوڑی سی قسمت درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹاپ چار یا پانچ بلے بازوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس لیے انہیں (بیٹنگ کرنے کا) زیادہ موقع نہیں ملا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اعظم اپنا کام جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی سزا معطل کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے متعدد کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ قید کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تمام ملزمان 20،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد انہیں رہائی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-A کے تحت منظور کی گئیں۔
یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سنایا، جن کے روبرو پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت تھیں۔ ان کارکنوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو علیحدہ مقدمات درج تھے۔
فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حامیوں نے عدالت کے باہر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ وکلا نے کہا کہ یہ عدالتی حکم انصاف کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
Post Views: 7