وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے ائی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص رقم وصول کر کے غائب ہو گیا جبکہ موبائل فون کی کھیپ دو گھنٹے میں دینے کا وعدہ کیا گیا، ملزمان نے رقم لینے کے بعد رابطہ ختم کر دیا، تھانہ کوہسار پولیس نے عبدالمعید، حمزہ اور اظہر حیات کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، جبکہ مقدمہ کا مرکزی ملزم علی رضا میجر تاحال فرار ہے

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی رضا

پڑھیں:

مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی

لاہور:

لاہور کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خون میں نہا گئی، جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان فیاض جاں بحق جبکہ تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات کا جائزہ لیا۔

زخمی افراد کی شناخت لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے فیاض کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • 60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف 
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13 ملزمان کی ضمانت خارج، 7 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار
  • لاہور؛ کباڑ کے تاجر کے قتل کا  ڈراپ سین؛ ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا