ہم نے ہمیشہ تصادم روکنے کی کوشش کی ، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور:
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے تو ہمیشہ تصادم کو روکنے کی کوشش کی ہے، عمران خان صاحب کی مذاکرات کی جو کوشش تھی، یہ بھی کوشش تھی کہ سیاسی قوتیں ، سرجوڑ کر بیٹھیں اور خود مسائل کا حل نکالنے کی سعی کریں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دو تین چیزوں نے معاملہ بڑا خراب کیا، ایک تو خان صاحب سے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا نہ ہونااور بار بار اس میں تعطل ہونا ، دوسرا اس دوران جو خان صاحب کو سزا سنا دی گئی۔
ماہر قانون حسن رضا پاشا نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 200 جو کہ پانچویں ترمیم کے ذریعے آئین میں لایا گیا جس میں صدر پاکستان کو یہ اختیار دیدیا گیا کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان اور متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان یعنی جہاں سے جج کو لانا اور جہاں پر جج کو بھیجنا ، تینوں کی مشاورت کے بعد ، چوتھی مشاورت اس جج کی ہے جس کو وہ ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔ تو ان کی مشاورت کے بعد وہ نوٹیفائی کر سکتے ہیں۔ اب یہ آئین کا حصہ ہے۔
ماہر قانون جہانگیر جدون نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل200 دودن پہلے تو آئین میں شامل نہیں کیا گیا یہ تو بہت پہلے کا موجود ہے، اس معاملے میں اس کی ٹائمنگ اور وجہ بہت اہم ہے،آئین میں تو بہت ساری چیزیں لکھی ہوئی ہیں۔
آپ بتا دیں کہ آئین کے کون سے آرٹیکل ہیں جن پر یہ حکومت یا صدرمن وعن عمل کررہے ہیں، پوری عدلیہ خود آئین پر عمل نہیں کر رہی،آئین کا حصہ ہے کہ لوگوں کو سستا انصاف ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا، ہمارے ملک میں کسی کو سستا انصاف مل رہا ہے؟۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئین کا
پڑھیں:
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔
ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔