پولیو مہم بچوں کی فلاح کیلیے اہم جنگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی مہم صرف صحت کا معاملہ نہیں بلکہ سندھ کے بچوں کی فلاح کیلیے ایک اہم لڑائی ہے، ہمارا پختہ عزم ہے کہ سندھ میں کوئی بھی بچہ اس موذی بیماری کا شکار نہ ہو، سندھ حکومت اس مشن میں مکمل طور پر سرگرم ہے اور میں ذاتی طور پر مہم کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے فروری 2025ء کیلیے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز وزیراعلیٰ ہاؤس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو کے خاتمے اور صوبے بھر میں بچوں کیلیے صحت مند مستقبل کیلیے حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
Ansa Awais Content Writer