پورٹ قاسم میں کیمیکل کا بڑے پیمانے پر اخراج ، سمندر میں آلودگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
٭مختلف کیمیکلز کی طے شدہ حد سے کہیں زیادہ بحری جہازوں سے کیمیکلزکا اخراج
٭اعلیٰ حکام کی سمندری آلودگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی سفارش
(جرأت نیوز) پورٹ قاسم اتھارٹی کی نااہلی، کیمیکل کے بڑے پیمانے پر اخراج کے سبب سمندر میں آلودگی پھیل گئی، اعلیٰ حکام نے سمندری آلودگی کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انوائرمنٹل کوالٹی اسٹینڈرڈ کی طے کیے گئے معیار کے تحت بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی) 5 کی حد 80پوائنٹس، کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (سی او ڈی) کی حد 150، آئل اور گریس کی حد 10 پوائنٹس طے کی گئی ہے ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی پر ایل این جی اور کول ٹرمینل پر کیمیکل کے اخراج کا ٹیسٹ میسرز ای ایم سی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز اینگرو الینگی ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ نے کیا ہے ، بحری جہازوں سے خارج ہونے والے بی او ڈی، سی او ڈی، ٹی ڈی ایس، ٹی ایس ایس، آئل اور گریس کی حد طے کردہ حدود سے زیادہ ہے ، بی او ڈی 5کی حد 80 پوائنٹ ہے لیکن پورٹ پر 137پوائنٹس ہے ، سی او ڈی کی حد 150پوائنٹس ہے لیکن پورٹ پر سی او ڈی 275پوائنٹ ہے ، آئل اینڈ گریس کی حد 10پوائنٹس ہے لیکن پورٹ پر آئل اینڈ گریس کا اخراج 20 پوائنٹس ہے جس کے باعث سمندر میں شدید آلودگی پھیل گئی ہے ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کو اپریل 2020میں آگاہ کیا گیا لیکن پورٹ انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا، ڈی اے سی کے اجلاس کے لئے تحریری درخواست کی گئی لیکن اجلاس طلب نہیں کیا گیا، اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ نیشنل انوائرمنٹل کوالٹی اسٹینڈرڈ کے تحت بی او ڈی 5 اور سی او ڈی کو کم کرنے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔
ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔