پولیو مہم میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ،مختار ابڑو
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
دادو (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی کمشنر دادو مختار علی ابڑو نے ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر)امیر سعود مگسی کے ساتھ شہر کے ایریگیشن محلہ، مورو روڈ سمیت شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کرکے جاری انسداد پولیو مہم کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر دادونے انکاری والدین سے ملاقات کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا۔ ڈی سی دادو اور ایس ایس پی دادو نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور پولیو ٹیمز اور سپورٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا، فیلڈ ٹیموں اور فیلڈ افسران کو ہر بچے تک پہنچنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی سی دادو نے کہاکہ پولیو مہم میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی والدین بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں اور بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے پولیو ویکسین ضروری ہے مورو روڈ اور ایریگیشن محلہ میں ڈی سی دادو نے پولیو ورکرز کو شاباشی دی کارگردگی شیٹ پر دستخط کیے۔اس سے قبل صبح سویرے ڈی سی دادو نے ڈسپیچ سینٹر دادو پر فیلڈ ٹیموں اور سپورٹنگ اسٹاف کو مارننگ بریفنگ دیکر فیلڈ میں روانہ کیا جبکہ جوہی، میہڑ اور کے این شاہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسپیچ سینٹرز پر ٹیموں کو بریفنگ دی اور فیلڈ میں روانہ ایس ایس پی دادو نے ڈسپیچ سینٹر پر پولیس اہلکاروں کو ٹیموں کی سیکورٹی کے انتظامات احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایات جاری کی پولیو ورکز کو ٹیموں کے ساتھ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایات دی۔اس موقع پر پولیس این اسٹاپ افسر ڈاکٹر دیدار حسن خاصخیلی، تعلقہ ہیلتھ افسر دادو ڈاکٹر عبدالجبار ببر اور دیگر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی ٹیم اور دیگر متعلقہ عملدار ان کے ساتھ تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کو پولیو ڈی سی دادو
پڑھیں:
سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد
سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔