راولپنڈی بینک روڈ پیڈیسٹرین زون میں تبدیل، پبلک کیا کہتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع معروف ترین بینک روڈ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کرکے اسے پیڈیسٹرین زون میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔
حکومت پنجاب نے اس روڈ کو یورپین ممالک کی سڑکوں کی طرز پر تیار کیا ہے اور اسے مکمل طور پر پیڈیسٹرین ایریا بنادیا ہے تاکہ شہری وہاں اطمینان کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے شاپنگ کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر ہوئی اہم پیشرفت کیا ہے؟
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ ایک احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے قبل یہاں پر بے ہنگم ٹریفک اور پارکنگ کا اتنا مسئلہ ہوا کرتا تھا کہ چہل قدمی تو درکنار سڑک پار کرنا ہی ایک مشکل ترین کام تھا۔
کچھ افراد کا کہنا تھا کہ یہاں آ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم یورپ میں گھوم رہے ہوں۔
مزید پڑھیے: راولپنڈی: خاتون اول کا دل کے امراض کے اسپتالوں کا دورہ
واضح رہے کہ اس روڈ پر مفت شٹل سروس بھی متعارف کروائی گئی ہے تاکہ وہ افراد جو شاپنگ کر کے تھک گئے ہوں یا پھر وہ بزرگ، بچے اور خواتین جو زیادہ پیدل چلنا نہ چاہتے ہوں اس شٹل سروس کے ذریعے ایک سے دوسری جگہ بآسانی پہنچ جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی راولپنڈی بینک روڈ راولپنڈی پیڈیسٹرین زون صدر راولپنڈی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راولپنڈی راولپنڈی بینک روڈ صدر راولپنڈی
پڑھیں:
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ---فائل فوٹوعدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔