WE News:
2025-11-03@19:14:04 GMT

مراکش کشتی حادثہ 13 ہلاک پاکستانیوں کی شناخت مکمل

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

مراکش کشتی حادثہ 13 ہلاک پاکستانیوں کی شناخت مکمل

مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 نعشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ نعشوں کی شناخت کے عمل کے دوران 13 کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں درج ذیل پاکستانیوں کی نعشوں کی شناخت ہوئی ہے:

01 :سفیان علی ولد جاوید اقبال، پاسپورٹ نمبر VF1812352

02 :سجاد علی ولد محمد نواز، پاسپورٹ نمبر XX1836111

03 :رئیس افضل ولد محمد افضل، پاسپورٹ نمبر MJ1516091

04 :قصنین حیدر ولد محمد بنارس، پاسپورٹ نمبر AA6421773

05 :محمد وقاص ولد ثناء اللہ، پاسپورٹ نمبر DJ6315471

06 :محمد اکرم ولد غلام رسول، پاسپورٹ نمبر DN0151754

07 :محمد ارسلان خان ولد رمضان خان، پاسپورٹ نمبر LM4153261

08 :حامد شبیر ولد غلام شبیر، پاسپورٹ نمبر CZ5133683

09 :قیصر اقبال ولد محمد اقبال، پاسپورٹ نمبر GR1331413

10 :دانش رحمان ولد محمد نواز، پاسپورٹ نمبر SE9154371

11 :محمد سجاول ولد رحیم دین، پاسپورٹ نمبر AY5593661

12 :شہزاد احمد ولد ولایت حسین، پاسپورٹ نمبر GN1162802

13 :احتشام ولد طارق محمود، پاسپورٹ نمبر CE1170122

15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں، تاہم مقامی حکام کو صرف 13 نعشیں ہی ملیں۔ ذرائع پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے مطابق میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ فنگر پرنٹ اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ: ڈیڑھ کروڑ روپے میں موت خریدنے والا گوجرانوالہ کا جوان

ذرائع پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے مطابق نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل کے مکمل ہونے کے بعد فہرستیں مرتب کی گئیں ہیں۔ ملنے والی نعشیں ناقابل شناخت اور بغیر دستاویز تھیں۔ شناخت کے بعد جلد ان ملنے والے 13 پاکستانیوں کی نعشوں کی وطن واپسی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے افراد کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 50 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے، اور بتایا گیا تھا کہ مرنے والوں میں 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔

مزید پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

بعد ازاں بچ جانے والے کچھ افراد وطن واپس بھی پہنچے ہیں، جن سے ایف آئی اے نے تفتیش بھی کی ہے جس کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ کچھ روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کشتی حادثات پر تحقیقات میں سست روی پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاسپورٹ نمبر مراکش کشتی نعشوں کی کی شناخت ولد محمد

پڑھیں:

اجرک ڈیزائن والی نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی تاریخ میں توسیع

ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ نے کراچی کے شہریوں کو اجرک ڈیزائن والی نئی نمبر پلیٹس لگوانے کے لیے مزید دو ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ اب شہری 31 دسمبر 2025 تک اپنی گاڑیوں پر جدید سکیورٹی فیچرز والی نمبر پلیٹس حاصل کرسکیں گے۔ محکمہ ایکسائز نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر تھی۔ نئی نمبر پلیٹس میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہوگی۔

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

دوسری جانب، کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک پولیس کی کارروائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ صرف چار روز کے دوران شہر بھر میں 18 ہزار 733 ای چالان جاری کیے گئے، ٹریفک پولیس نے پانچویں دن بھی 4136 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔

محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کیے گئے، جو کہ شہریوں کی جانب سے سب سے عام خلاف ورزی ثابت ہوئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا  

اس کے بعد ہیلمٹ نہ پہننے پر 812 موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا گیا، جبکہ اوور اسپیڈنگ یعنی مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے پر 116 ڈرائیوروں کو جرمانے ہوئے۔

سرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر 169 چالان کیے گئے، جبکہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف 157 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے۔ اسی طرح ٹنٹڈ گلاسز لگانے والے 56، نو پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے والے 24، اور اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے 20 ڈرائیوروں کو بھی چالان کیا گیا۔

نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی

رپورٹ کے مطابق مسافروں کو گاڑی کی چھت پر بٹھانے پر بھی 20 ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا، لین لائن کی خلاف ورزی پر 15، رانگ وے پر چلنے والے 8، اور اوور لوڈنگ کرنے والے 11 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • 47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • پنجاب دفعہ 144 نافذ، جلسے اور ریلیاں ممنوع، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان و خطبے کے لیے محدود
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • اجرک ڈیزائن والی نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی تاریخ میں توسیع
  • بدین ،جعلی چیک دینے کاجرم ثابت،کارڈیلرکو30 ماہ قیدکا حکم