چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹوں کا حصول جنگ بن گیا، کچھ کامیاب، باقی ناکام
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کا حصول شائقین کرکٹ کیلئے جنگ بن گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونیوالے میچوں کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا 3 فروری آغاز ہوا۔
فریکل ٹکٹس فراہم کرنیوالی کورئیر کمپنی ٹی سی ایس نے 26 شہروں کے 108 آؤٹ لیٹس پر ٹکٹ کاؤنٹرز بنائے تھے تاہم شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کے باعث ٹکٹوں کا حصول مشکل ہوگیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹوں میں فروخت، قیمت کیا ہے؟
فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہوا 6 بجے تک جاری رہا، اس دوران کئی فینز ٹکٹ پانے میں کامیاب رہے تو متعدد افراد کو خالی ہاتھ گھر لَوٹنا پڑا۔
کوئیر کمپنی کی جانب سے ایک شناختی کارڈ پر 4 ٹکٹس جاری کیے گئے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹس کی فروخت کا اعلان ہوگیا، کب شروع ہوگی؟
اسی طرح آج بُک کیے گئے آن لائن ٹکٹ 6 فروری جبکہ ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری 8 فروری کو کی جائے گی۔
شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹس فروخت! جھوٹی خبریں پھیلائی جانے لگیں
جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔
ٹورنامنٹ پاکستان کی میزبانی میں چار مقامات کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے ہوگا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی ٹکٹس کی
پڑھیں:
جسٹس طارق کیس، ریکارڈنگ کے حصول کی درخواست دائر، اسلام آباد بار کی جزوی ہڑتال
اسلام آباد (وقائع نگار+ آئی این پی+ این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں، جن میں جج کی اہلیت کا سوال بھی شامل ہے۔ اسلام آباد کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف شکایت زیرِ التوا ہے۔ عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ عدالتی معاونین21 اکتوبر کو عدالت کی معاونت کریں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت بھی21 اکتوبر کو مقرر کر دی گئی ہے۔ روسٹر کے مطابق جسٹس ثمن رفعت اب ہائی کورٹ کی تیسرے نمبر پر سینئر ترین جج بن گئی ہیں۔ علاوہ ازیں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم میں نیا موڑ، چیف جسٹس کورٹ کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کے حصول کی درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس رپورٹ ہوا، میڈیا پر رپورٹ ہوا چیف جسٹس نے وکلاء کو کہا ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے لیکن سماعت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ16 ستمبر دن ایک بجے کورٹ نمبر 1 کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ دی جائے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر اسلام آباد بار کونسل کی کال پر وکلاء نے جزوی ہڑتال کی۔ اس موقع پر عدالتوں میں معمول کی کارروائی متاثر ہوئی۔ سیکرٹری ہائیکورٹ بار منظور ججہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی عدالت نہیں پہنچیں جبکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا ڈویژن بنچ بھی شروع نہ ہو سکا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو پہلے ہی تین روزہ رخصت پر ہیں۔ جزوی ہڑتال کے باوجود کچھ وکلاء ارجنٹ نوعیت کے کیسز میں پیش ہوتے رہے۔ اس دوران سیکرٹری ہائیکورٹ بار منظور ججہ بھی ہائی کورٹ کے احاطے میں موجود رہے۔