حکومت سندھ کا منافع خوروں کے لئے الگ تھانوں کے قیام کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی آٹی وقارمہدی اور معاون خاص بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو نے کی۔
اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی پرائسزشاکر قیوم خانزادہ، مینیجر لیگل نیشنل فوڈز اور دیگر افسران شریک تھے.
اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی اور ڈی جی بیورو آف سپلائی کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی، وقارمہدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے کےلئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانا اور ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشوں کو روکنا ہے۔
وقار مہدی کا کہنا تھا کہ تمام گڈاؤنز کو رمضان سےپہلے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کےخصوصی اسٹال اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں، سندھ بھر کی سبزی منڈیوں کے کولڈاسٹوریج رجسٹرڈکیےجائیں گے اور ان کی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ زیادہ قیمت پراشیاء نہ بیچیں۔
عثمان ہنگورو کا کہنا تھا کہ تھانوں کا دائرہ اختیار پورے سندھ میں ہوگا اور یہ تھانہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے، نئے قائم کردہ تھانوں میں محکمہ بیورو آف سپلائی اور پولیس کا علمہ شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کی مارکیٹوں کی نگرانی کے لئے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، عام لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا اورانہیں انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیع ہے۔
اجلاس میں کراچی کی بچت بازاروں میں سستی نرخوں پر مصالحہ جات کے اسٹالز لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، فروٹ اور ویجیٹیبلز کی پرائز لسٹ تمام دکانداروں اور ٹھیلے والوں کو رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈی جی بیورو آف سپلائی نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں 3 ہفتوں کے دوران 272یونٹس کا دورہ اور 5 لاکھ 36 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیورو آف سپلائی منافع خوروں کے اشیائے ضروریہ کا فیصلہ کے لئے
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مستردکر دیئے گئے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظورکرلی گئیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
مزید :