علامہ رمضان توقیر کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپر کرم میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں کرم متاثرین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپر کرم میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال اور رمک ڈیرہ غازی خان روڈ کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی، اس حوالہ سے علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔