Nawaiwaqt:
2025-07-26@16:37:15 GMT

منڈی بہاؤالدین کی تاریخ کی سب سے بڑی نیزہ باٰزی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

منڈی بہاؤالدین کی تاریخ کی سب سے بڑی نیزہ باٰزی

منڈی بہاؤالدین  ( غلام فاطمہ)آل پنجاب نیزہ بازی ٹورنامنٹ منڈی بہاؤالدین شہیدانوالی میں منعقد ہوا ۔جہاں پورے ملک سے 35 ٹیموں نے حصہ لیا اور خان آف تھل نے منڈی بہاؤالدین نے میدان مار لیا . کامیاب نیزہ بازی کروانے پر ہمارے بھائی سید رضا شاہ، مناظر علی رانجھا، راج بختیار گوندل، علی ریاض بھٹی اور سید خبیب حیدر کو مبارکبادنیزہ بازی ایک قدیم اور روایتی کھیل ہے جو پنجاب میں بہت مقبول ہے۔ یہ کھیل صدیوں سے یہاں کھیلا جا رہا ہے اور اسے پنجاب کی ثقافت کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ نیزہ بازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں گھڑ سوار اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر ایک نیزہ سے زمین میں نصب ایک نشانہ کو نشانہ بناتے ہیں۔ یہ کھیل مہارت، طاقت اور ہم آہنگی کا ایک بہترین مظاہرہ ہے۔پنجاب میں نیزہ بازی کے کئی مشہور میدان ہیں جہاں سالانہ مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے بہترین نیزہ باز شرکت کرتے ہیں اور اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔نیزہ بازی کے علاوہ پنجاب میں دیگر کئی روایتی کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں جن میں کبڈی، کشتی اور گُگلی شامل ہیں۔ یہ تمام کھیل پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہیں اور انہیں یہاں کے لوگوں میں بہت مقبولیت حاصل ہے۔نیزہ بازی ایک خطرناک کھیل ہے اور اس میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ تاہم، اس کے باوجود یہ کھیل پنجاب میں بہت مقبول ہے اور اسے یہاں کے لوگ بہت شوق سے کھیلتے اور دیکھتے ہیں۔پنجاب میں گزشتہ دنوں منڈی بہاؤالدین میں نریہ بازی کا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا، جس دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آئے اور اس کھیل سے بھرپور محظوظ ہوئے.

اگرچہ ملکی حالات کی وجہ سے اب یہ کھیل کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے.ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ایسے میلوں کی سرپرستی کرے تاکہ پنجاب کی یہ ثقافت ماند نہ پڑے. 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: منڈی بہاؤالدین اور اس

پڑھیں:

محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اعلیٰ تعلیم، اسکالر شپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصاً نادرا کے محفوظ سیکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔ بنگلا دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی، بنگلا دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔

اس موقع پر، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ملاقات بنگاہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصاً نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔

بنگلا دیش کی وزارت اسپورٹس و یوتھ کے سیکریٹری محبوب العالم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینیجر نوید اکرم چیمہ اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائعوں کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا
  • حکو مت کا بھارت میں ہونیوالے کسی بھی کھیل کے مقابلے میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ
  • قاسم اور سلیمان نے بڑا کھیل کھیلا | کیا عمران خان کی رہائی کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے اپیل کی گئی؟
  • بھارت بھاگ نکلا!
  • میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا
  • پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں نعرے بازی
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
  • محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ و ایمپائرنگ تعاون پر اتفاق