گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیراتی کام کی وجہ سے بند کی جانے والی سڑک پر چائے کے ہوٹل والے نے اپنی کرسیاں اور ٹیبلیں رکھ دی ہے

کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) رمضان المبارک سے قبل کراچی کی معروف اور مین سڑک گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کا تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث ایک ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ انڈر پاس پر تعمیراتی کام کے آغاز کی وجہ سے منور چورنگی پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، گلستان جوہر چورنگی فلائی اوور سے کامران چورنگی اور موسمیات کی جانب جانے والے ٹریفک کو سروس روڈ کی جانب منتقل کیا گیا ہے اور مین سڑک کو بڑے بڑے کنکریٹ بلاک لگا کر عام ٹریفک کیلیے بند کردیا ہے جبکہ منور چورنگی انڈر پاس کی تعمیرات کے لیے بند کیے جانے والے مین سڑک پر چائے کے ہوٹل والوں نے اپنی کرسیاں اور ٹیبلیں ڈال دی ہیں۔ اسی طرح سڑک کے اطراف میں فروٹ کے ٹھیلے اور دیگر خونچہ فروشوں کے ٹھیلے موجود رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک مزید جام رہتا ہے۔ گلستان جوہر منور چورنگی کی مین سڑک بند ہونے کی وجہ سے روزانہ صبح اسکول اورکالج جانے والے طلبہ اور دفاتر جانے والے خواتین و حضرات کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پہلے ہی مین یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کی وجہ سے شہریوں کو ڈھائی سال سے بدترین ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس حوالے سے ایک شہری نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دیگر منصوبوں کی طرح ایک اور تھکا ہوا اور کمپرومارزڈ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کا نتیجہ عوام کیلیے پریشانی کا باعث ہوگا اور کراچی کے دیگر علاقوں بالخصوص گلستان جوہر کے شہریوں کو تقریبا ڈیڑھ سال تک روزانہ ٹریفک جام میں اپنا قیمتی وقت ضایع کرنا پڑے گا ۔کیونکہ سندھ حکومت کا کراچی میں تعمیراتی کام کو طول دینا روایت بن گئی ہے اور وقت مقررہ پر کسی منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاتا ہے۔ شہری کا مزید کہنا تھا کہ انڈر پاس کی تعمیر کی وجہ سے مین سڑک بند کردی گئی ہے جبکہ متبادل ٹریک پر ٹریفک کی روانی انتہائی سست روی کا شکار رہتی ہے۔ رمضان المبارک میں بھی شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کا سامنا رہے گا۔ واضح رہے گلستان جوہر چورنگی انڈر پاس کے بعد منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے، جس کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب روپے لگایا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے منظوری کے بعد انڈر پاس کی تعمیر ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) کے سپرد کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منور چورنگی پر تعمیراتی کام انڈر پاس کی ٹریفک جام جانے والے کی وجہ سے مین سڑک گیا ہے

پڑھیں:

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

’جیو نیوز‘ گریب

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر  پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور انڈر پاس پراجیکٹ کو ریکارڈ 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

اسلام آباد: محسن نقوی کا سرینہ چوک انٹرچینج کا دورہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی آمد و رفت کے لیے متبادل راستے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور سے  شہریوں کو آمد و رفت میں بہت آسانی ہو گی۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اس کوریڈور سے اسلام آباد میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو گا اور سیاحوں کو مری پہنچنے میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
  • نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
  • نہروں کا معاملہ، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
  • نئی نہروں کے مخالفوں نے سندھ سے پنجاب کیلئے ریلوے سروس بھی بلاک کر دی
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35  روز میں تعمیر ہوگا
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
  • ندا یاسر کا کرن جوہر کے وزن میں کمی پر تبصرہ
  • اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز