آزادی تک کشمیری بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے،عبدالجبار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، پاکستان کے عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کی ہر طرح سے مدد جاری رکھیں گے۔ یوم کشمیر کے موقع پر حیدرآبا دمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں ۔ ہزاروں بے گناہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے ، بڑی تعداد میں بے گناہ کشمیری جن میں نوجوان اور بچے بھی شامل ہیں جیلوں میں اذیت کی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر روز اول سے پاکستان کا حصہ ہے لیکن غاصب بھارت نے جس طرح اس جنت نظیر وادی پر قبضہ کیا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ بھارتی افواج گھروں میں گھس کر معصوم کشمیریوں کو شہید کررہے ہیں، خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتیں اس سب صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ پرعزم ہے اور ہم کشمیر کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو، بینظیربھٹو اور بلاول بھٹو نے کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں پہنچایا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری ہے، وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید ہو گئے۔ خان یونس میں بارود کی بارش کے دوران 11 افراد زندہ جل گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی شہریوں کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج جاری ہے، پولیس اورمظاہرین میں جھڑپ کے دوران کئی افراد گرفتاری ہوئے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے صبح سے مزید 28 فلسطینیوں کو شہید کردیا، خان یونس میں بارود کی بارش سے 11 افراد زندہ جل گئے۔
غزہ میں شہدا کی تعداد 51266 ہوگئی، جبکہ 11 ہزار افراد لاپتا ہیں، عمارت، خیموں ساتھ اسرائیلی فوج نےغزہ کی مشینری کوبھی نشانے پر رکھ لیا۔ ملبہ اٹھانے والے اور ریسکیو آپریشن میں شامل 40 بھاری گاڑیاں تباہ کر دیں۔
دوسری جانب غزہ میں جاری جنگ کیخلاف اسرائیلی شہریوں نے بھی احتجاج شروع کر دیا ہے۔ تل ابیب میں اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی شہریوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جنگ بندی کی فوری اپیل کی ہے۔ اس احتجاج میں کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مختلف ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کرے اور فلسطینیوں کی حالت زار کو مدنظر رکھتے ہوئے معاہدے کی میز پر آئے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے کسی بھی قسم کی جنگ بندی کے امکانات کو رد کیا ہے۔