امریکی صدر کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، جلد فورسز تعینات کریں گے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ امریکا غزہ کا کنٹرول سنبھالے گا اور فلسطینیوں کو کہیں اور بسانے کے بعد اس علاقے کو ترقی دے کر ایک جدید خطہ بنائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ میں تعمیر نو کے لیے اقدامات کرے گا، تباہ شدہ عمارتوں کو ہٹانے کے بعد وہاں موجود بارود اور ہتھیاروں کو ختم کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہم وہاں ایک بہترین کام کریں گے، غزہ کے شہریوں کو دوسرے ممالک میں جگہ دی جائے گی۔
خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور اردن کے رہنماؤں کو غزہ کے پناہ گزینوں کو رہائش ینے کی اپیل کی تھی تاہم اردن کے صدر نے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ غزہ کے شہریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی سرزمین میں مقیم ہوں، ہم اس ظلم میں کسی صورت شامل نہیں ہونگے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کی ہدایت
ـ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیگر ممالک بشمول بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دیں۔
واشنگٹن میں منعقدہ اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو اب چین میں فیکٹریاں بنانے یا بھارتی ٹیک ورکرز کو ملازمتیں دینے کے بجائے امریکا میں ملازمتیں پیدا کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
امریکی صدر نے تنقید کی اور کمپنیوں کے اس طرز عمل کو عالمی ذہنیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر نے بہت سے امریکیوں کو نظر انداز کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بڑی ٹیک کمپنیوں نے امریکی آزادی کا استعمال کرتے ہوئے منافع کمایا ہے لیکن ملک سے باہر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بہت سی بڑی ٹیک کمپنیوں نے چین میں اپنی فیکٹریاں بناتے ہوئے بھارتی شہریوں کی خدمات حاصل کیں اور آئرلینڈ میں منافع کمایا، لیکن یہ اب صدر ٹرمپ کا دور ہے پرانے دن ختم ہوگئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ضرورت ہے کہ وہ امریکا کیلئے سب سے آگے رہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا کو سب سے پہلے رکھیں۔
Post Views: 6