کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے مسافر کوچ سروس معطل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل کردی گئی۔
کوچ مالکان نے اپنی کوچز ایئر پورٹ پر کھڑی کردی ہیں۔
اس حوالے سے کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور بے امنی کے باعث کوچ سروس معطل کی ہے۔
مالکان نے کہا کہ شیرانی میں کوچ کو جلایا گیا، حکومت معاوضہ ادا کرے اور مطالبات تسلیم کرے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردی
100سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں
بھارتی پروازوں کے اخراجات میں یومیہ لاکھوں ڈالر اضافہ، نوٹم23مئی تک موثر
پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے ، بھارت میں لیز زیر استعمال طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے ۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا، بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا۔