بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیوں چھوڑا تھا؟ سابق کپتان نے راز سے پردہ اُٹھادیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابراعظم کے کراچی کنگز چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔
سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ فرنچائز نے 2022 ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہی بابراعظم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ میں جب گرین شرٹس نے بابراعظم کی قیادت میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو فرنچائز نے دوبارہ رابطہ کیا۔
https://www.express.pk/story/2757733/why-karachi-kings-released-babar-azam-2757733
راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز میں ایک صاحب کی وجہ سے بابر نے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید فرنچائز کا حصہ نہیں بنے گا۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں اسی سال وائلڈ کارڈ کا استعمال صائم ایوب کیلئے بھی نہیں کیا تھا حالانکہ وہ اُسے منتخب کرسکتے تھے جبکہ ڈومیسٹک کا وہ بہترین پرفارمر تھا اور کوئٹہ نے اُسے ریلیز کیا۔
https://www.express.pk/story/2757335/babar-azams-poor-performance-demand-to-take-over-zalmis-leadership-2757335قبل ازیں گزشتہ دنوں کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فرنچائز بابراعظم کو نمبر 3 کھلانا چاہتی تھی، جس پر اختلاف ہوا، بابراعظم اگر اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوجاتے تو وہ آج بھی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ ہوتے۔
https://www.express.pk/story/2757737/cricketers-sent-me-inappropriate-photos-of-themselves-former-indian-coachs-daughter-2757737یاد رہے کہ بابراعظم ملک اور فرنچائز دونوں کیلئے ٹی20 کرکٹ میں بطور اوپنر ہی کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، پی ایس ایل میں انہوں نے 76 اننگز میں اوپننگ کی، اس دوران 47.01 کی اوسط اور 129.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3103 رنز بنائے۔
https://www.express.pk/story/2757746/after-ali-tareen-another-franchise-owner-questions-the-psl-model-2757746پی ایس ایل 2023 سے قبل ٹیم نے اپنے مارکی پلیئر بابراعظم کی ٹریڈ کی تھی، وہ پشاور زلمی میں بطور کپتان چلے گئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بابراعظم نے اپنے ابتدائی دو میچز میں محض صفر اور رن بنایا جبکہ انکی ٹیم کو دونوں میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق کپتان کراچی کنگز پی ایس ایل
پڑھیں:
کراٹے کمبیٹ کے 3 مرتبہ عالمی چیمپیئن شاہ زیب رند وزیراعظم سے نالاں کیوں؟
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ پورا نہ کیے جانے پر شکوہ کیا ہے، شاہ زیب نے بتایا کہ تیسری مرتبہ کراٹے کمبیٹ مقابلوں میں عالمی چیمپئن بننے پرانہوں نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
شاہ زیب زند نے کہا کہ یہ کامیابی میں اپنے وطن کے اُن لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ میں ان تمام دعاؤں کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھارت سے جیت کر واپس آنے پر وزیراعظم نے انہیں وزیراعظم ہاؤس بلا کر انعامی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا، جو تاحال پورا نہیں ہو سکا۔
شاہ زیب کے مطابق، ان کے والد نے بارہا وزیراعظم آفس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی مثبت جواب نہ ملا۔
مزید پڑھیں:
شاہ زیب رند نے کہا کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے امریکہ میں اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہوں، لیکن حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا پیغام وزیراعظم تک پہنچے گا اور ان کی آواز سنی جائے گی۔ ’میں جو بھی کر رہا ہوں، اپنے ملک کے لیے کر رہا ہوں، ہمیشہ سے خواب تھا کہ اپنے وطن کا پرچم دنیا بھر میں بلند کروں۔‘
مزید پڑھیں:
یاد رہے کہ شاہ زیب رند نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی مواقع پر کامیابی حاصل کی ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے، مگر حکومتی عدم توجہی کا شکوہ اُن جیسے کھلاڑیوں کے حوصلے کو متاثر کرتا ہے۔
شاہ زیب رند حال ہی میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں برازیل کے فائٹر لوئز روچا کو ہرا کر تیسری بار عالمی چیمپیئن بنے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہ زیب رند فائٹر کراٹے لائٹ ویٹ کیٹیگری وزیراعظم ہاؤس ویڈیو پیغام