2025-05-16@23:52:55 GMT
تلاش کی گنتی: 1277
«بڑا سبب»:
بھارتی حکومت نے پاکستان کے پرچم سمیت پاک فوج سے اظہار محبت اور پاکستان کی حب الوطنی بیدار کرنے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر ایمازون اور فلپ کارٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کردیے۔ بھارت کے مرکزی وزیر نے اپنی ایکس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے شکایات کے بعد ایمازون، فلپ کارٹ، دی فلیگ کمپنی، یوبائے انڈیا، اٹسے اور دی فلیگ کارپوریشن کو پاکستانی پرچم سمیت دیگر پاکستان سے اظہار محبت کے لیے استعمال ہونے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر نوٹسز بھجوا دیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان پرچم سمیت وہاں کی دیگر مصنوعات کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے اور فروخت...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے امدادی پیکج جاری کردیا۔لائن آف کنٹرول پر قربانیوں کے اعتراف میں ایل او سی متاثرین کیلئے بڑا ریلیف سامنے آگیا ہے. جس میں وفاق نے 53 کروڑ 20 لاکھ روپے کا امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کو ریلیف فنڈ منتقل بھی کردیا ہے. گولہ باری سے زخمی و شہداء کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے گا۔فنانس ڈویژن نے وزیراعظم پاکستان پیکج کے تحت ون ٹائم گرانٹ جاری کی ہے. ادائیگی 15 مئی 2025 کی تاریخ کے تحت سرحدی کشیدگی کے متاثرین کے لیے کی گئی ہے۔سیز فائر لائن انسیڈنٹ ریلیف فنڈ کے تحت رقم ضلعی سطح پر منتقل ہوگی جب کہ بورڈ آف ریونیو آزاد...
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے۔ کرسٹیانو رونالڈو فوربز میگزین کی جانب سے مسلسل تیسری بار اور اپنے پورے کیریئر میں پانچویں بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر میں جانے کے بعد پرتگالی فٹبالر کی کل آمدنی تقریباً 275 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی آمدنی میں 15 ملین ڈالرز کا اضافہ فٹبال گراؤنڈ سے باہر برانڈ انڈورسمینٹس اور سوشل میڈیا پر فالوورز کی اچھی تعداد ہونے کی وجہ سے ملنے والی اسپانسرشپس کے ذریعے کیا۔ فوربز میگزین کی فہرست میں امریکی باسکٹ بالر...
راؤدلشاد:ہائی ویزڈیپارٹمنٹ پنجاب میں زائدادائیگیوں کابڑااسکینڈل، 2019-21کی آڈٹ رپورٹ نےمحکمہ ہائی ویزپنجاب کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ غلط ریٹ کےاطلاق سےقومی خزانےکو40کروڑروپےکانقصان پہنچانےکاانکشاف ہوا، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نےخلاف ضابطہ زائدادائیگیاں کیں، ہائی ویزڈیپارٹمنٹ نے22کیسزمیں غیرمنظورشدہ آئٹم کےتحت ادائیگی کی، تھرموپلاسٹک پینٹ کی ادائیگی منظور شدہ ریٹ کے بغیر کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ محکمہ ہائی ویز نےایم آر ایس ریٹ نظر انداز کردیئے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے2019کےمالی سال کےدوران زائدادائیگی کاانکشاف کیا۔ غیر منظور شدہ ریٹس پر بھاری ادائیگیاں کی گئیں، ایس ڈی اے سی اجلاس میں محکمہ نے ادائیگی کا دفاع کیا۔
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ ہمیں زیادہ مہنگی نہیں پڑی، مودی بری طرح پھنس چکا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بات چیت کیلئے نیوٹرل وینیو سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، اس وقت بھی صورت حال نازک ہے کوئی غلط بات نہیں کی جاسکتی۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کافی عرصے سے معاشی چیلنج کا سامنا کر رہا تھا، گزشتہ سال ڈیرھ سال سے ہماری معیشت تھوڑی بہت سانس لے رہی ہے، بھارت سے جنگ ہمیں اتنی مہنگی نہیں پڑی جتنی پڑ سکتی تھی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چین میں غربت ختم ہوچکی ہے، ٹیکنالوجی میں بڑا مقام حاصل کرلیا ہے، یہ زیادہ...
قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت ٹیکس آرڈیننس 2024 منظور نہ کر اسکی، تحریک کی منظوری پر اپوزیشن نے گنتی چیلنج کی اور کورم کی نشاندہی کر دی جس پر کورم مکمل نہ نکلا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں وقفہ سوالات کے دوران ملکی و غیر ملکی اہم امور پر ارکان نے حکومت سے سخت سوالات کیے اور بعض مواقع پر طنز و مزاح کا دلچسپ تبادلہ بھی دیکھنے کو ملا۔ جے یو آئی کے رکن مرزا اختیار بیگ نے سوال اٹھایا کہ ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کی متوقع تین ارب ڈالر سرمایہ کاری کب تک ممکن ہے؟ جواب میں پارلیمانی سیکرٹری...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ملنے والی قرض کی قسط اگلے ہفتے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کی جائے گی۔ مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 9 مئی کو 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 9 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری کردیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مقدمے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کیا گیا جس میں شیر افضل مروت کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق شیر افضل مروت کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، دوران تفشیش شیر افضل مروت سے کوئی...
اسلام آباد: بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے حالیہ انٹرویو میں اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ: “سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی شق معاہدے میں شامل نہیں۔ اس معاہدے کو صرف دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے ختم یا اس میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔” صدر ورلڈ بینک نے مزید...
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنایا جاسکتا ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کے ہیڈکوچ ہونے سے متعلق ٹوئٹ بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کیا گیا جس میں شیر افضل مروت کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق شیر افضل مروت کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، دوران تفشیش شیر افضل مروت سے کوئی مجرمانہ مواد برآمد نہیں ہوا، مدعی مقدمہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس سے اس کی مقدمہ میں عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس کیس کا ٹرائل چلایا بھی جائے تو ملزم کو سزا کا کوئی...
مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔پشاور میں مرغی کے فی کلو نرخ میں ایک ہفتے میں 65 روپے کا اضافہ ہوا، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے نرخ 420 روپے سے بڑھ کر 485 ہو گئے ہیں۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت ایک روپے بڑھ گئی ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔لاہور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 281 روپے مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے تھا، انڈوں کا ریٹ 280 روپے درجن تھا۔ملتان میں زندہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومتِ پاکستان کے ’اُڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ویژن کو فروغ دیتے ہوئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے ملک بھر کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے لیے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی پر کام شروع کر دیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نادرا، نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت، سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات (سی آر وی ایس) کے اندراج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ اس نظام کے تحت ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں فراہم کیے جانے والے ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے پیدائش اور وفات جیسے اہم واقعات کی معلومات براہِ راست...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ورلڈ بینک نے واضح اعلان کردیا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے سی این بی سی کوحالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنےکی کوئی شق اس میں شامل نہیں،سندھ طاس معاہدے کو دونوں فریقین کی مرضی سے ختم یا اس میں کوئی ترمیم کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدےمیں عالمی بینک کا کرداربنیادی طورپرسہولت کارکا ہے، ورلڈ بینک کےصدرکاسندھ طاس معاہدے کے حوالے سےحالیہ انٹرویوثابت کرتا ہےکہ بھارت یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر...
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت پر مؤثر ردعمل کے فوراً بعد چین نے بھی بھارت کو بڑا سفارتی جھٹکا دے دیا ہے۔ چین نے بھارت کے زیرانتظام شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دیتے ہوئے وہاں کے متعدد مقامات کو باضابطہ طور پر چینی نام دے دیے ہیں، اور اسے اپنی خودمختاری کا حصہ قرار دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے۔ ان علاقوں کو چینی نام دینا چین کے اندرونی معاملات میں شامل ہے اور یہ اقدام ہمارے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت...
پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا۔ حکومت نے ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں ترمیم کردی، جس کے تحت اب خواتین اساتذہ شادی کے بعد کسی بھی وقت تبادلہ کروا سکیں گی۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کا اعلان خواتین اساتذہ شادی کے بعد ایک سال میں تبادلے کی درخواست دےسکتی ہیں، ہارڈ شپ کی بنیاد پر شادی شدہ خواتین اساتذہ کا تبادلہ ترجیحی بنیادوں پر کردیا جائےگا۔ ہارڈ شپ کی بنیاد پر تمام تبادلے سیس پورٹل کے ذریعے پورے سال جاری رہیں گے، اوپن میرٹ پر تبادلوں کے دوران ہارڈ شپ درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ شادی کے بعد تبادلے کے لیے نکاح...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بعد قطر پہنچے جہاں امیرِ قطر تمیم بن حمد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امیرِ قطر کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے اقتصادی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔ ان معاہدوں میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی خریداری کا ایک ایسا معاہدہ بھی شامل ہے جو کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’آرڈر‘‘ ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان Letter of Intent پر بھی دستخط...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت...
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں 4 دن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی کے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 14 مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے، اب منگل ، بدھ، جمعرات اور ہفتے کے دن جیل ٹرائل ہوا کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا...
انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (اے ٹی سیز) نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کی جانب سے 4 ماہ میں ختم کرنے کی ہدایت کے بعد تیز کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا یہ مقدمات 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے فسادات سے متعلق ہیں۔ جن کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی تنصیبات...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیل آؤٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر جلدملنے کی امید ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتےہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 23 مئی تک جاری رہے گی، ہمارا ہدف امریکا سے کپاس، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن کی درآمدات میں اضافہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جس کے لیے پاکستان اور آئی...
واشنگٹن اور ریاض کے درمیان آج کی ہتھیاروں کی ڈیل، 600 بلین ڈالر کے اقتصادی پیکج پر مشتمل ہے جس میں ائیر و میزائل ڈیفنس سسٹم، بارڈر سیکورٹی آلات اور سعودی فورسز کی عسکری تربیت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہتھیاروں کی یہ ڈیل 142 بلین ڈالر کی ہے۔ جسے امریکی قانون سازوں اور انسانی حقوق سے وابستہ گروہوں سمیت ناقدین، مشرق وسطیٰ میں امن کی بجائے اشتعال انگیزی کی جانب قدم قرار دے رہے ہیں۔ تاہم وائٹ ہاؤس اسے "سب سے بڑا تاریخی دفاعی معاہدہ" کہہ رہا ہے۔ سعودی عرب 129 بلین ڈالر سے زیادہ کے فعال معاہدوں کے ساتھ امریکہ کا وہ سب سے بڑا غیر ملکی فوجی اسلحہ فروخت کرنے والا شراکت دار ہے جس نے ان ہتھیاروں...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان سفارتی عملے کے ایک اور رکن کو ملک سے نکلنے کاحکم دے دیا۔سماء نیوکے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات سفارتی عملے کے رکن رحیم کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارت سے نکالا گیا اہلکار پاکستانی ہائی کمیشن میں بطور ویزہ اسسٹنٹ کام کر رہا ہے۔ دوسری جانب پہلگام فالس فلیک آپریشن کے بعد سے اب تک بھارت 23 پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے چکا ہے اور اس سے پہلے پاکستانی ہائی کمیشن کے 22 اہلکار واپس وطن آچکے ہیں۔یاد رہے کہ 23 اپریل کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سفارتی...
مقدس اوراق کی حرمت کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے، سیکریٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات و کاغذات کی پیکجنگ استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ‘قرآن کی خدمت کے لیے پولیس کی نوکری چھوڑ دی، ڈیڑھ لاکھ شہید قرآن جمع کر چکا ہوں’ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت 90 روز کے لیے پابندی عائد کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اخبارات اور عام صفحات پر مقدس الفاظ اور آیات دی جاتی ہیں، مختلف اشیا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہوا، جس نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنےکم عرصےمیں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہوا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے چند گھنٹوں میں 5 جہاز اور 20 ایئر بیس تباہ کرالیے، پھر بھارت کو منتیں ترلے کرکے جنگ بندی کرنا پڑی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ تو دور بھارت روایتی جنگ میں پاکستان کامقابلہ...
ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی اور شاہ کوٹ سے سابق وائس چیئرمین مہر عبدالغفار نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی سیاست کے میدان میں ہلچل اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ حلقہ پی پی 132 میاں اعجاز حسین بھٹی نے بلا آخر سابق وائس چیرمین مہر عبدالغفار و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بیرسٹر گوہر علی اور اسد قیصر سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی این اے 111 چوہدری محمد ارشد ساہی بھی موجود تھے۔...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ دو روز سے ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آ رہی تھی لیکن اب پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 344200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3173 روپے اضافے کے بعد 295096 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 270514 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 3258 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ لڑائی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا اور اس کے نتیجے میں کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں پڑے گی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ممکنہ طور پر ”شارٹ آرڈر“ میں پیش رفت کی امید ہے اور یہ کہ پاکستان امریکہ سے اعلیٰ قسم کی کپاس، سویا بین درآمد کر سکے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف امریکا سے کپاس، سویابین اور ہائیڈرو کاربنز کی درآمدات میں اضافہ ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے ، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے، بھارت کو یکطرفہ طور پر معطل سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا تھا کہ پاکستان بھارت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف امریکی دفاعی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ" نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 مئی کو ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان نے واضح کامیابی حاصل کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بیشتر دفاعی ماہرین کا اندازہ تھا کہ بھارت کی عددی برتری اور وسائل کی بنیاد پر اس کا پلڑا بھاری رہے گا، لیکن پاکستانی فضائیہ نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق، جھڑپ کے دوران پاکستان نے چین کے جدید J-10C طیارے اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ ان میں سے 3 طیارے فرانسیسی ساختہ رافیل تھے، جنہیں...
بھارت کیساتھ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا: وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ معاہدے کی ادائیگی منگل کو متوقع ہے، توقع ہے کہ تجارتی مسائل ’’شارٹ آرڈر‘‘ میں حل ہو جائیں...
ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عددالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔ رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ہے، بھارت کو دوبارہ منہ کی کھانا پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو رافیل طیاروں پر بڑا غرور تھا، رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیزفائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا، سیزفائر ہونا پاکستان کی فتح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بطور کوچ شون ٹیٹ...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے بھارت کا رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا انفلوئینسر بھارت کا مذاق اڑانے لگے جس کی ایک اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیاہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا ۔ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل...
وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ سالانہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تنخواہ دار طبقے اور بڑی صنعتوں کے مالکان کو ریلیف دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مجوزہ ٹیکسیشن اقدامات کے اہم نکات پیش کردیے۔ یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں عوام کو کیا ریلیف دیں؟ ن لیگ نے حکمت عملی مرتب کرلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا چاہتی ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ہوگا۔ حکومت اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے درمیان آئندہ بجٹ کے حوالے سے مذاکرات 14 مئی...
معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے کو ایک مشکل ذمہ داری قرار دے دیا۔ حال ہی میں علیزہ سلطان نے ایک انٹرویو میں بطور سنگل پیرنٹ زندگی کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے والدین بن کر بچوں کی پرورش کرنا ایک مشکل ذمہ داری ہے جس میں ماں اور باپ دونوں کے کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔ علیزہ نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کے سپورٹ کے بغیر بچوں کی پرورش نہیں کر سکتی تھیں ان کے گھر والوں نے انکا ساتھ دیا اس ہی لئے وہ آج مضبوط ہیں۔ علیزہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات زندگی ایسے فیصلے...
پشاور انتظامیہ نے شہر میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پر مکمل پابندی عائر کرکے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کے لیے اہم فیصلے اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق سیکشن 144 CrPC کے تحت فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پشاور میں یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہوگی اور شہریوں...
امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے رافیل طیاروں سے محرومی کو بھارت کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا ہے۔ جریدے کے مطابق بھارتی فضائیہ بڑی جنگ کے لیے تیار نہیں تھی اور پاکستان کے مقابلے ان کی تیاری ناکافی تھی۔ نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان بھارت کا ابتدائی فضائی حملہ روکنے میں کامیاب رہا اور پاک فضائیہ نے پہلے دن ہی بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف جریدے نے کہا ہے کہ پاکستانی پائلٹ بہتر تربیت اور حقیقی جنگی تجربہ رکھتے ہیں اور کشیدگی کے دوران پاکستان نے چین اور ترکیہ کے ساتھ اپنا تعاون بہتر کیا۔ نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بھارتی...
اسلام آباد:انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں سمیت مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، جس کے نتیجے میں 9 مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 16 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف بھی خصوصی کارروائیاں کیں، اور ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ ڈی ایچ اے کراچی (چھوٹا بخاری) میں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔ لاہور میں سرائے عالمگیر، منڈی بہاؤالدین روڈ پر یونیورسٹی کے قریب 3 ملزمان سے 12 کلو گرام...
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گاحافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھاانہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، سعودی عرب آگے آئے اور مسئلہ حل کروائے۔
یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ بلغاریہ ملٹری ریویو نے کہا ہے کہ بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ بلغاریہ ملٹری ریویوکی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نے انتہائی اہم ایئربیس پر روسی سسٹم کو تباہ کیا، جس کے بعد بھارت کا دفاع کمزور پڑ گیا۔ پاکستان کی جانب سے ہائپر سونک جے ایف 17 تھنڈر میں لگانے کے بعد پاک فضائیہ کی صلاحیت بہت بڑھ گئی ہے۔ بلغاریہ ملٹری ریویو کے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون کرکے بتایا کہ بھارت سیز فائر کرنا چاہتا ہے، بھارت سے ہم نے بات کی ہے، آپ بھی سیز فائر پر راضی ہوجائیں، میں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے تیار ہیں، جس پر انہوں نے بھارت سے دوبارہ بات کی اور مجھے بتایا، حساس معاملے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مراد اور اشارہ نیوکلیر جنگ کی طرف تھا، ہم نہ کسی سے دبیں گے اور نہ دبائیں گے، ہمیں کوئی نہ بتائے کہ خطے میں کسی کی اجارہ داری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، دنیا کا پیغام...
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے ایٹا ٹیسٹ میں سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو معاملے کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے 10 مئی 2025 کو بنوں میں منعقدہ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے اسکریننگ ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگی اور پیپر لیک ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک نجی گیسٹ ہاؤس سے چند افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے...
بھارتی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور مشیر سلامتی اجیت دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا۔ اگرچہ بھارت کے ذرائع ابلاغ اعتبار کے قابل تو نہیں رہے لیکن یہ انکشاف کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے بھیک مانگی مودی حکومت کے لیے ایک بڑا دھجکا ہے۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا دعوی کر رہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا۔ انڈیا ٹوڈے نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جے شنکر اور اجیت دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا اور انہیں بریفنگ دی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے بریفنگ میں دعوی کیا گیا...
جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا ، بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور مشیر سلامتی اجیت دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا۔اگرچہ بھارت کے ذرائع ابلاغ اعتبار کے قابل تو نہیں رہے لیکن یہ انکشاف کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے بھیک مانگی مودی حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا دعوی کر رہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا۔انڈیا ٹوڈے نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ...
صوفیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیونیوز نے بلغاریہ ملٹری ریویو کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی جوابی حملے میں ایس 400 کی تباہی ہوئی ہے تو یہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے، آدم پور بیس شمالی بھارت کا مرکزی بیس، سخوئی سکواڈرن مرکز اور سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی اہم ایئر بیس پر روسی سسٹم کی تباہی سے بھارتی دفاع کمزور پڑ گیا، پاکستان نے ہائپر سونک، جے ایف 17 تھنڈر میں لگایا ہے تو پاک فضائیہ کے حملے کی صلاحیت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف صحافی ،تجزیہ کار اور کالم نگار انصار عباسی نے لکھا ہے کہ سول اور فوجی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح پر منظور شدہ ایک محتاط لیکن مربوط فوجی آپریشن کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصباح ایک فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس بنائی گئی حکمت عملی کے پیچھے غیر معمولی پلاننگ کے علاوہ قیادت اور فوج کے جذبہ ایمانی کا امتزاج شامل تھا جس کا آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ہائی لیول میٹنگ کے اختتام پر ایک طویل دعا کرکے کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے...
تحریک بیداری کے نمائندے منظور حسین الحسینی اور خواجہ شہزاد گل نے پریس کلب سکردو میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں جنگی جنون پیدا کر رہا ہے، جس رافیل جنگی طیارے پر بھارت کو غرور تھا وہ اب زمین بوس ہو چکا ہے۔ عظیم الشان جلسے میں پاکستان سے محبت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری پاکستان کے تحت 11 مئی کو شاہین فٹ بال گراؤنڈ سکردو میں وطن عزیز پاکستان کی حمایت میں ایک بہت بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تحریک بیداری کے نمائندے منظور حسین الحسینی اور خواجہ شہزاد گل نے...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت کو اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر نے بتایا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کواب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا اور بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھاچکی ہے۔ پرافٹ مارٹ سیکیورٹیز کے سربراہ اویناش گورکشکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں”۔ جمعرات کے روز انڈیکسز میں تقریباً 0.5...
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ سکول ایجوکیشن نےصوبائی وڈسٹرکٹ لیول پروارکنڑول روم قائم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ سکولوں کو جنگ کے دوران چلانے کے لئے ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں وار کنڑول روم بنائے جائیں گے جبکہ وار کمیٹیاں ایمرجنسی ایجوکیشن پلان بنائیں گی۔ کمیٹیاں سکولوں میں جنگ کی صورت میں خطرات کا جائزہ لیں گی ، ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں طلباکو تعلیم دینے کیلئے عارضی جگہوں کا بندوست کریگی۔ جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ کا بندوست کیا جائے، ہائی رسک سکولوں میں حفاظتی ڈرل کی جائیں گی۔خطرات کے اعتبار سے سکولوں کی کیٹگری بنائی جائے گی۔تمام...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے آپریشن بنیان مَرصوص نے بھارت کو دہلا دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارتی سٹاک مارکیٹ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کے جنگی جنون نے مالیاتی بحران کو جنم دیا ہے، جس کا نقصان 83 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑھنے کے خدشات کے درمیان، خوف و ہراس نے ہندوستانی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ایک مالیاتی تجزیہ کار اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی مسلسل جوابی کارروائی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔رائٹرز کا...
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں کامیابی کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے سوویت یونین نے دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کو شکست دی تھی، ویسے ہی روس یوکرین میں فتح حاصل کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقدہ عظیم الشان فوجی پریڈ کے دوران دیا، جس میں چین کے صدر شی جن پنگ سمیت 24 سے زائد عالمی رہنما شریک ہوئے۔ پریڈ میں 11 ہزار سے زائد فوجی شریک تھے جن میں 1,500 وہ اہلکار بھی شامل تھے جو یوکرین میں لڑ چکے ہیں۔ اس موقع پر جدید ٹینک، ڈرون اور دیگر فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔ پیوٹن نے کہا: "روس ہمیشہ فاشزم، روسوفوبیا اور سام...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کا بھرپور جواب جاری ہے، پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں شروع کئے گئے ’ آپریشن بنیان مرصوص‘ کے تحت پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک:نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کی آفیشل سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ہیکرز کی جانب...
پاکستان نے بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے راجوڑی میں دہشت گردوں کے سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کو ہلاک کردیا۔ یہ بڑی کارروائی پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ تھی، جو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کی گئی۔ ذرائع کے مطابق راج کمار تھاپا بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کا سہولت کار تھا۔ وہ ایک سرکاری عہدیدار ہونے کے باوجود دہشت گرد گروہوں سے خفیہ روابط رکھتا تھا۔ راجوڑی اور گردونواح میں کشمیری مسلمانوں کے لیے راج کمار خوف کی علامت بن چکا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کر کے بے گناہ...
ابو ظہبی / لاس اینجلس : معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے ابو ظہبی میں اپنے پہلے تھیم پارک "ڈزنی لینڈ ابو ظہبی" کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جو مشرق وسطیٰ، افریقہ، بھارت اور ایشیا سے آنے والے سیاحوں کے لیے تفریح کا نیا مرکز ہوگا۔ یہ نیا ریزورٹ یاس آئی لینڈ پر مقامی کمپنی میرال کے اشتراک سے تعمیر کیا جائے گا، جہاں پہلے ہی فراری ورلڈ، سی ورلڈ اور وارنر برادرز ورلڈ جیسے مشہور تفریحی مقامات موجود ہیں۔ ڈزنی کے سی ای او رابرٹ ایگر نے کہا: "ڈزنی لینڈ ابو ظہبی ایک ایسا مقام ہوگا جہاں ڈزنی کی جادوئی دنیا اور اماراتی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کیا جائے گا۔" یہ پارک دنیا میں ڈزنی کا...
بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے آپریشن بُنیان مَرصوص نے بھارت دھلا دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارت کے جنگی جنون نے مالیاتی بحران کو جنم دیا ہے، جس کا نقصان 83 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑھنے کے خدشات کے درمیان، خوف و ہراس نے ہندوستانی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ایک مالیاتی تجزیہ کار، اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی مسلسل جوابی کارروائی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ...
قیصر کھو کھر:بھارت کےبزدلانہ حملوں کےتناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب نےبڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 2 ارب روپے کاانٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کر دیا،پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کیے گئے،راشن، ادویات ،فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فنڈز محکمہ فنانس نے آن لائن کر دئیے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی فنڈز عوامی فلاح کے لئے ایمرجنسی انتظامات کیلئے دئیے گئے،تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سول ڈیفنس ، ریسکیو ہائی الرٹ کر دیا۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں ،غیر ضروری...
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کیلئے فکر کا مقام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، لیکن خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشائی بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کیلئے فکر کا مقام ہے۔ اس سے قبل خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ 'جو وہ قرض رکھتے تھے جان...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تصادم کے درمیان پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر زبردست سائبر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ بنا دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں پورے بھارت میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور بڑے پیمانے پر اندھیرا چھا گیا۔ حملے میں خاص طور پر مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرک ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو مکمل طور پر ہیک کر کے کمرشل اور ڈومیسٹک میٹروں کا تمام ڈیٹا مٹا دیا گیا۔ نتیجتاً، مہاراشٹرا سمیت کئی ریاستوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔ صرف یہی نہیں، پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر ایک طوفانی یلغار کرتے ہوئے متعدد سرکاری، دفاعی اور حساس ویب...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے ایک اور بھارتی طیارہ مار گراکر پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ مار گرانے کے بعد وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈر اتھارٹی کا اجلاس بلایا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دے دیا۔ اور بھارت کے خلاف ’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کا آغاز کیا ہے جس کا نام سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے اور اس کا مطلب ’’ آہنی دیوار‘‘ ہے۔ پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارت نے نقصانات کا اعتراف کرلیا Live: The Pakistani military says it shot down...
پاکستان نے "آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز کر دیا اور پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے نے بھارت کے جدید ترین S-400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے ہائپر سونک میزائلوں کی مدد سے بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے آدم پور میں موجود S-400 سسٹم کو نشانہ بنایا، جس کی مالیت تقریباً 1.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔ذرائع کے مطابق، یہ حملہ "آپریشن بنیان المرصوص" کے تحت کیا گیا، جو کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن کا آغاز فجر کے وقت کیا گیا، جس کے دوران پاکستان نے...
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کا بھرپور جواب جاری ہے، پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں شروع کیے گئے ’ آپریشن بُنيَان مرصُوص‘ کے تحت پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کی آفیشل سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ ہیکرز کی جانب سے نشانہ بنائی گئی بھارتی سائٹس کا ڈیٹا مکمل طور...
ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے بھی 0.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے جبکہ 9اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دوران ہفتہ ٹماٹر 8.81 فیصد، لہسن 5.05 فیصد، آلو 3.33فیصد، پیاز 2.08 فیصد، ایل پی جی 1.66 فیصد، کیلا 0.93 فیصد، پیٹرول 0.83 فیصد، ڈیزل 0.78 فیصد، آٹا 0.76 فیصد،...
فیک نیوز کے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بروقت درست خبر سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہوسکے گی۔ وزیراعلی کے احکامات پر سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ اس کے علاوہ جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل فنڈز کا قیام لانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے انٹرنل...
اپریل 2025 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 13.1 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا اپریل 2025 کے دوران ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 31.2 ارب ڈالر آئے جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 2024 کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس طرح ترسیلات زر میں 30.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مزید پڑھیے: دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ساڑھے 6 برس کی کم ترین سطح ہے، وزارت خزانہ اپریل 2025 کے...
حنیف عباسی— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے معصوم بچوں کو مارا اور دنیا ہندوستان کا یہ چہرہ اپنے سامنے رکھے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ موقع ہے جب پاکستانی کو یک زبان ہو کردشمن کو پیغام دینا ہے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں جو پاکستان پر حملہ کیا وہ نئی بات نہیں، بزدل دشمن نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسیوزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہمارے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ لاحق ہے اور اسی بنیاد پر ان کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور ان کی رہائی وقت کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے ہمیشہ انصاف کی اپیل کی ہے اور اب بھی توقع ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ عدالتی احکامات نہیں مانتے ان کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہیے انہوں نے شکوہ کیا کہ...
بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب آئی پی ایل نے جمعرات کے روز دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان جاری میچ کو پہلی اننگز کے دوران ہی منسوخ کردیا۔ دھرم شالہ اور قریبی علاقوں کے ہوائی اڈے بند ہونے کے باعث، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کو جمعے کی صبح ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے دہلی منتقل کیا گیا، جس کا انتظام آئی پی ایل انتظامیہ نے کیا تھا۔ آئی...
طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ, پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی پاکستان کے خلاف بزدلانہ، بلااشتعال اور مجرمانہ جارحیت کی شدید مذمت, بزدلانہ بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہادتوں اورمسجدوں کی بے حرمتی کا حساب ہندتوا کے مراکز اور پیروکاروں سے لینا باقی ہے۔ مسلط نااہل اور ناجائز حکومت ایسا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان شرانگیز بھارتی جارحیت کے مقابلے میں بروقت،...
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندے اور سابق صدر آزاد کشمیر ایمبیسڈر مسعود خان نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاک بھارت فوجی ٹکراؤ کو لے کر دو امکانات ہیں۔ ایک یہ کہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے، دوسرا یہ کہ پس پردہ جو سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں وہ کامیاب ہو جائیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان دوںوں امکانات کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔جس وقت بھارت نے آزاد کشمیر میں بلال مسجد پر حملہ کیا میں اُس سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ بعد میں، میں بلال مسجد گیا وہاں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، شہید...
سٹی 42 : مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ جاری کردہ علامیے کے مطابق ضلع بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی ایک مہینے کے لئے ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ گی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے دہشتگردی کے ایک بے بنیاد الزام کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا، اب پاکستان اسے جواب دے گا، بھارت کو اندازہ نہیں اُسے کتنا بڑا نقصان ہونے والا ہے۔ کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بغیر کسی تحقیق یا ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور پاکستان کی جانب سے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا، جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بھارت پہلے ہی طے کر چکا تھا کہ الزام تراشی کے...
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے اور مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 33 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ مرکزی بینک...
سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر رہے انکے خلاف...
پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا ہے جب ٹیم کے مستقل کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم ایک اہم میچ سے باہر ہو گئے اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں کراچی کنگز کے خلاف شیڈول اہم میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بابراعظم کو گیند لگنے سے چوٹ آئی، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق تشویش بڑھ گئی ہے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابراعظم کی انجری کی نوعیت سنجیدہ ہو سکتی ہے اور اسی بنیاد پر ان کی نہ صرف اگلے میچ میں بلکہ ممکنہ طور پر پورے ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے اگر ان کی چوٹ سنگین ثابت ہوئی تو...
صارفین کو ادائیگی کے مختلف طریقے فراہم کرنا کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔(جاری ہے) جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے زرتاج گل کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم مقابلے میں فرنچائز کو اپنے مستقل کپتان بابراعظم کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم کراچی کنگز کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں گیند لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ فرنچائز کی جانب سے کپتان بابراعظم کے میچ سے باہر ہونے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ بابراعظم کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز شرکت مشوک ہو۔...
آن لائن پیمنٹ پیلٹ فارم ‘پیونیئر’ کی جانب سے پاکستانی فری لانسرز کے لیے رقم نکلوانے کے چارجز کو 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کر دیا گیا ہے۔ چارجز میں اضافے کے بعد اگر ڈالر، یورو یا پاؤنڈ میں 500 سے زیادہ یونٹ بھیجے جائیں تو 0.60% فیس لگے گی اور اگر کم رقم بھیجی جائے تو متعلقہ کرنسی میں 3 فیصد فیس کٹوتی ہوگی۔ پاکستانی فری لانسرز پر اثر پاکستان فری لانس ایسوسی ایشن کے صدر طفیل احمد خان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیونیئر کی جانب سے پاکستانی فری لانسرز کی فیس میں اضافہ ہمارے لے بہت پریشان کن خبر ہے اور یقیناً اس سے فری لانسرز کافی حد تک متاثر ہوں...
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف آزادی مارچ سے متعلق درج دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں الزامات سے بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں آزادی مارچ کے دوران دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں انکشاف کیاہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے دشمن کے 6 طیارے مار گرائے جن میں سے دو جنگی طیارے پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے فائر کیئے گئے ایچ کیو نائن میزائلوں کا نشانہ بنے جبکہ 4 طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ڈاگ فائٹ کے دوران مارے۔ حامد میر کا اپنے کالم میں کہناتھا کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر نہیں بلکہ اپنے آپ پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے ایک اعلامیے میں دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان...
رافیل طیارہ ساز فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ ساز چینی کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔جے ایف 17 تھنڈر اور جے ٹین سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے حصص کی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ جدید ترین رافیل لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ کے شیئرز کی قیمت میں ایک اعشاریہ چھ چار فیصد کمی ہوئی۔ بھارت نے گزشتہ ماہ 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔پاکستان نے مودی کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے اس کا گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان ایئر فورس کے شیر دل پائلٹس نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ لڑاکا طیارے اور...
صنعا: اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مرکزی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں حوثی گروپ کے زیر استعمال بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثی میڈیا کے مطابق اس حملے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب میزائل حملے کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق صنعا ایئرپورٹ مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر چار بڑے دھماکے ہوئے۔ ایئرپورٹ کے تین مسافر طیارے، روانگی کا ہال، رن وے اور ایک فوجی اڈہ نشانہ بنے۔ یمنیا ایئر ویز کے مطابق تین مسافر طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔...
تجزیہ کاروں نے پاکستان ائیر فورس کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کے جدید رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا...
بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا، جس کے بعد بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کے شہری علاقے نشانہ بنے، جس میں 2 مساجد شہید، ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے (تین رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29، ایک ڈرون) مار گرائے اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔ جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔ صورتحال...