کراچی:

خواجہ سرا کمیونٹی کے تحت ہفتہ کو برنس گارڈن کراچی میں ہیجڑا فیسٹول 2025 منایا گیا ۔اس موقع پر خواجہ سراکمیونٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی ۔ریلی میں خواجہ سرائوں نے دھمال ڈالی ۔ریلی پنڈال میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ۔ہیجڑا فیسٹول میں خواجہ سرائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خواجہ سرا کمیونٹی کے رہنما کامی چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی خواجہ سرا کمیونٹی بھی اس ہی معاشرہ کا حصہ ہے۔لیکن افسوس ہے کہ ہمیں شناخت حاصل نہیں ہے۔ہمیں شہری  نہیں سمجھا جاتا ہے۔ہمیں عزت نہیں دی جاتی۔ روزگار کی سہولت نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ تیسرا ہیجڑا فیسٹول ہے۔یہ فیسٹول بھی کامیاب رہا ہے۔کامی چوہدری اور  ڈاکٹر سارہ گِل نے بتایا کہ اس سال خواجہ سرا کمیونٹی نے اپنے فیسٹیول کا تھیم ماحولیات کے تحفظ سے منسوب کیا ہے۔ہم کھڑے ہیں اپنی شناخت، وقار، آزادی اور اپنی زمین کے لیے- انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات کی تباہ کاریوں سے خواجہ سرا کمیونٹی بھی متاثر ہوتی ہے۔ لہٰذاخواجہ سرا کمیونٹی بھی ماحولیات کے تحفظ کی جدوجہد  میں پوری قوم اور پوری دنیا کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ماحول کے تحفظ کے لیے شجر کاری کریں۔درخت لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیجڑا فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد خواجہ سرا کمیونٹی کو خوشیوں کا ایک دن میسر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی کمیونٹی کے مقاصد کو اجاگر کرنا ہے۔اس لیے یہ کامیاب ہیجڑا فیسٹول سے ہم نے واضح کیا ہے کہ یہ فیسٹیول کسی کے بھی خلاف نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے خواجہ سرا افراد  کے خلاف تشدد  میں اضافہ ہوا ہے اور کئی خواجہ سرا  قتل بھی ہوچکے ہیں۔ اس طرح کے جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ٹرانسجینڈر افراد کے نمائندہ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا خواجہ سرا افراد کے تحفظ اور ترقی و بہبود کے لیے  عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے  ملازمتوں میں خواجہ سرا افراد کے لیے مختص کوٹہ پر عملدرآمد  سمیت ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، رہائش اور صحت کے  پروگراموں میں بھی ٹرانس کمیونٹی کی شمولیت  کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں خواجہ سرائوں کی مخصوص نشستیں مقرر کرنے کے لیے فوری  قانون سازی کی جائے ۔

ہیجڑا فیسٹول میں خواجہ سرائوں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا ۔کئی خواجہ سرائوں نے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر درج تھا کہ ہم آزادی چاہتے ہیں۔ہم عزت اور وقار کے حقدار ییں۔تالی بدلو۔۔۔سوچ بھی بدل جائے گی۔خواجہ سرا کمیونٹی کی رہنماء بندیا رانا نے بتایا کہ اس فیسٹول میں معاشرے کے تمام طبقات شامل ہیں۔آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے مسائل کے حل کے لیے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں اس ہی معاشرے کا شہری سمجھا جائے۔خواجہ سرائوں کی حالیہ قتل کے واقعات میں پولیس نے کئی ملزمان پکڑے ہیں۔جس پر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا حصہ بنے کے بعد اب جلد ہم پارلیمان کا حصہ بھی ہوں گے۔مزدور اور انسانی حقوق کے رہنماء ناصر منصور نے بتایا کہ یہ معاشرے کا مظلوم طبقہ ہے۔یہ ہیجڑا فیسٹول خواجہ سرا کمیونٹی کی  خوشی کا تہوار ہے۔خواجہ سرائوں کے مسائل حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سرائوں کے مطالبات کے حل کے لیے ہم ان کے ساتھ ہیں۔

ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض شیخ نے کہا کہ خواجہ سرا تعلیم حاصل کریں۔ہر شعبہ میں تعلیم سے مقام بنائیں۔خواجہ سرا کی سیاسی رہنماء سعدیہ چوہدری نے بتایا کہ ہم سیاسی طور پر ہر پلیٹ فارم پر خواجہ سرائوں کے مسائل اجاگر کررہے ہیں۔تقریب میں خواجہ سرا کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔

 خواجہ سرا رہنمائوں نے ہیجڑا فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر  بلدیہ اعظمیٰ، کراچی انتظامیہ، سندھ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ہیجڑا فیسٹول میں مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے۔خواجہ سرائوں نے مختلف پودے بھی لگائے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواجہ سرا کمیونٹی میں خواجہ سرائوں خواجہ سرائوں نے انہوں نے کہا کہ میں خواجہ سرا نے بتایا کہ فیسٹول میں نے اپنے کے تحفظ کے لیے

پڑھیں:

کراچی پولیس کا بڑا کارنامہ: ملکی اور غیرملکی جعلی کرنسی بنانے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے ملکی اور غیرملکی جعلی کرنسی بنانے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کیمطابق ملزم بہزاد سے اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز، جعلی چیکس ، پلاٹ کے جعلی کاغذات، جعلی ڈالر بنانے کے کاغذ، کیمیکل اور دیگراشیا بھی برآمد کی گئی۔ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ ملزم نے کرنسی نوٹ کا درست سائز بنانے کی متعدد ڈائیاں بھی بنا رکھی تھی ملزم اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر 4 سال سے جعلسازی کر رہا تھا ۔ گرفتار ملزم کیساتھی میڈیکل ریپ اور کال سینٹر کا کام کرتے ہیں۔ ملزم نے کرنسی نوٹ ایک بیگ میں بھر کررکھے ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایس او ضلع کرم کے سالانہ ضلعی کنونشن کے موقع پر شبِ شہداء کا انعقاد
  • مردوں کا فلپ فلاپ چپل پہننا ریڈ فلیگ ہے، ڈکوٹا جانسن
  • کراچی میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد، وزیر صحت کا بروقت تشخیص پر زور
  • حیدرآباد،پولیس کے خاتمے کیلیے عوامی آگاہی ریلی کا انعقاد
  • کم کارڈیشیئن کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟ ماڈل کا انکشاف
  • مہوش محب کاکاخیل نے ’جسٹیشا وومن ان لا ایوارڈ 2025′ اپنے نام کر لیا
  • کراچی پولیس کا بڑا کارنامہ: ملکی اور غیرملکی جعلی کرنسی بنانے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار
  • کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد
  • سری لنکا میں رواں سال ہونے والی ایل پی ایل 2025 ملتوی کردی گئی