data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برازیلیا: برازیل میں جاری منشیات فروشوںکے خلاف خون ریز کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر ریوڈی جینیرو میں اعلیٰ حکام کی خون ریز کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔ جہاں ہلاک شدگان کی لاشیں سڑک پر رکھ دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب ڈرگ گینگ کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری تھی۔ رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کو پہاڑی کی طرف دھکیلنا تھا جہاں خصوصی آپریشن یونٹ پہلے ہی گھات لگائے منتظر تھا۔ ریو پولیس نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں میں 4 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریوں نے ریو کی مرکزی شاہراہ میں 70 سے زائد لاشیں رکھیں جو قریبی جنگل سے لائی گئی تھیں۔ ریاست ریو کے سیکورٹی سربراہ وکٹر سینٹوز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن کے دوران جانی نقصان کا خدشہ تھا لیکن مقصد خون بہانا نہیں تھا۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انسان کو اس جگہ کی عزت کرنی چاہیے جہاں اسے عزت، دولت، شہرت ملی ہو: مشی کی صبا پر تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے نامور اداکارہ صبا قمر کو کراچی سے متعلق ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے صبا قمر کو کراچی کے لیے ’استغفر اللّٰہ‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر کھری کھری سنا دی۔

انہوں نے کہا، ’’مجھے بہت دکھ ہوا جب صبا قمر نے کراچی کا نام سنتے ہی بلاجھجک ’استغفر اللّٰہ‘ کہا، جو مجھے اچھا نہیں لگا۔ کراچی میرا آبائی شہر ہے، یہ وہی شہر ہے جہاں لاہور کے فنکاروں کو نام ملا، شہرت ملی، عزت ملی، ان کے ہنر کو دنیا میں پہچان ملی۔ کراچی آکر خوب پیسہ بھی کمایا، یہاں رہتے بھی ہیں۔‘‘

View this post on Instagram

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

ان کا کہنا تھا کہ ’صبا آپ نے کراچی کے چینلز سے زیادہ کام کیا، آپ نے بھارت میں بھی کام کیا ہے۔ کیا آپ نے وہاں کسی کو سنا کہ کوئی ممبئی کی برائی کر رہا ہے؟ ممبئی میں بھی بہت سے مسائل ہیں، چھوٹے چھوٹے گھر ہیں، جہاں ہوا بھی نہیں آتی، لیکن کبھی کسی فنکار نے ممبئی کے بارے میں ایسا نہیں کہا کیونکہ وہ مختلف جگہوں سے ممبئی آکر اپنا نام بناتے ہیں۔‘

مشی خان کا کہنا تھا کہ ’آپ ایک اچھے مقام پر ہیں، اتنا اچھا کام بھی کر رہی ہیں، آپ کا کراچی کے بارے میں اس طرح کہنا اچھا نہیں لگا۔ یہاں آکر جاب کرتے ہیں، کیریئر بناتے ہیں اور پھر اسی شہر کو برا کہتے ہیں یہ نامناسب ہے۔‘

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بے شک آپ کو کراچی اچھا نہیں لگا تو آپ کو مختلف انداز میں اسے بیان کرنا چاہیے تھا، بہتر الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔ ہم سب کراچی سے ہیں، ہمیں بہت برا محسوس ہوا جس طرح آپ نے ’استغفر اللّٰہ‘ کہا۔ انسان کو اس جگہ کی ہمیشہ قدر و عزت کرنی چاہیے جہاں آپ نے عزت، دولت، شہرت سب کچھ حاصل کیا ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں، الفاظ کا چناؤ بہت ضروری ہوتا ہے کسی بھی شہر کے لیے، پاکستان کے تمام شہر بہت اچھے ہیں۔ انہی شہروں سے پاکستان بنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برازیل: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘ ہلاکتیں 132ہوگئیں
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
  • انسان کو اس جگہ کی عزت کرنی چاہیے جہاں اسے عزت، دولت، شہرت ملی ہو: مشی کی صبا پر تنقید
  • ریگل پر پارکنگ مافیا سرگرم،موٹر سائیکل فیس 50 روپے کردی
  • عبداللہ ہارون روڈ پرطاقتور پارکنگ مافیا کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ کی ہوئی ہے
  • برازیل میں پولیس آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 132 تک جا پہنچی
  • کینیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ کئی ہلاکتوں کا خدشہ
  • فٹ پاتھوں پرہوٹلز قائم کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون
  • سندھ میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک اضافہ، حکومت کا سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ