دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ بڑا عرس مبارک 7سے9نومبرکو منعقد ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (تبسم حسین ہارونی)سالانہ بڑا عرس مبارک بیاد بانی موہڑہ شریف غوث الامت حضرت خواجہ پیر محمد قاسم موہڑوی المعروف بابا جی صاحب رح کی محافل ان شا اللہ 7،8،9نومبر بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں انعقاد پذیر ہوں گی۔

سالانہ عرس مبارک کی ان محافل میں اندرونِ اور بیرونِ ملک سے زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔7 نومبر بروز جمعتہ المبارک عرس مبارک کی محافل کا آغاز ہو گا جبکہ 9 نومبر بروز اتوار مجلسِ کبری شریف میں تلاوتِ قرآنِ پاک، اورادِ نظیریہ شریف اور نعت خوانی کے بعد سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف اعلحضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر جمال الملک علمبردار سلسل عالیہ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روح پرور خطاب فرمائیں گے ،محفل کے اختتام پر پیر صاحب روحانی و جسمانی بیماریوں، دورِ حاضر میں امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات کے لئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں خصوصی دعا فرمائینگے۔

لاکھوں کے اجتماع میں اجتماعی طور پر دعا کرنا دعا کی اہمیت، فضیلت اور قبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ اس پر فتن دور میں ایسی روحانی محافل کا انعقاد ایک عظیم نعمت ہے اور ان محافل میں شرکت دونوں جہانوں کی خوشیاں سمیٹنے اور دونوں جہانوں کے غموں سے نجات کا ذریعہ ہیں دعا کے بعد زائرین کیلئے لنگر کا اہتمام ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، عظمی بخاری بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، عظمی بخاری اسلام آباد ہائیکورٹ، عافیہ صدیقی کی رہائی و وطن واپسی کا کیس 29اکتوبر کو لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ مریم نواز کا پنجاب کے 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ ،سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-01-14

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، مہنگائی کی مجموعی
سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں20اشیائے ضروریہ مہنگی اورصرف6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز5.62فیصد مہنگی ہوئی، انرجی سیور2.51، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 328 روپے 53 پیسے فی کلو تھی۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت400روپے فی کلو تک ہے۔علاوہ ازیں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کے تمام تر اقدامات بے سود ثابت ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور میں چینی کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10روپے تک کا اضافہ ہوا، پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 210 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3 روپے77 پیسیکا اضافہ ہوا، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بنوں میں چینی کی زیادہ سیزیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک اورکراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر 188 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185روپے 4 پیسے تھی جب کہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلوقیمت134 روپے 8 پیسے تھی۔

راصب خان اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کیجانب سے "وحدتِ اُمت کانفرنس" منعقد
  • میمن ویلفیئرسوسائٹی سعودی عرب (ماسا) کی سالانہ تعلیمی تقریب تقسیم ایوارڈز
  • ریاض میں بازوں کی سالانہ نیلامی، 2 باز 5 لاکھ 78 ہزار ریال میں فروخت
  • قم، پہلی بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس 20 نومبر کو منعقد ہو گی
  • آئی ایس او ضلع کرم کے سالانہ ضلعی کنونشن کے موقع پر شبِ شہداء کا انعقاد
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار پر حاضری
  • الہام علی اوف یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، ترک رہنما
  • الہام علی اف یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، ترک رہنما
  • مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ ،سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی