ویب ڈیسک : پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔

قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

 پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6 کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے

فائل فوٹو

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6 کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پہنچنے والے 2 کنٹینرز میں یونیسف کی ادویات اور طبی آلات ہیں۔

حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی

وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی آر سی اور یونیسف کے 4 امدادی کنٹینرز جمرود ٹرمینل پر موجود ہیں، جمرود این ایل سی ٹرمینل میں 3 ادویات اور ایک طبی آلات کا کنٹینر موجود ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق افغان حکام کی اجازت ملتے ہی امدادی کنٹینرز کی کلیئرنس شروع ہوگی۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ آج 53ویں روز بھی ہر قسم  کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • گھر سے بھاگے ہوئے 3 کم عمر پاکستانی بچے پاک افغان بارڈر طورخم کراس کرتے وقت گرفتار
  • چمن، پاک افغان بارڈر پر جھڑپ، باب دوستی کو نقصان
  • افغانستان اور تاجکستان بارڈر پر چینی شہریوں کے خلاف سنگین دہشتگرد منصوبہ بے نقاب
  • افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن نے طالبان سے یورپ سمیت خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کر دیا
  • پاکستان نے بھارتی ماہی گیر کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی
  • بھارتی ماہی گیر کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے
  • افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے
  • افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6 کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے
  • افغان حکومت پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، پاکستان اور کرغزستان کا اتفاق
  • حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی