خیبر: پاک افغان طورخم گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں، عملہ طلب
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں جب کہ کسٹمز حکام نے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔
کسٹمز ذرائع نے کہا کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچا دیا گیا، سرحد پر کشیدگی کے باعث اسکینر کو 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ٹرمینل سے ہٹایا گیا تھا۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ 8 روز قبل پاک افغان کشیدگی کے باعث بند کر دی گئی تھی۔
افغان سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغانستان کی طرف بھی سیکڑوں کی تعداد میں مسافر طورخم سرحد پر پہنچ گئے ہیں، انہیں بھی اطلاع ملی ہے کہ بارڈر کھولا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک، افغان سرحد کھولنے پر اتفاق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوحہ امن معاہدے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ۔ دونوں ممالک نے سرحد آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر کوئی منفی پیش رفت نہ ہوئی تو دونوں ممالک کے درمیان سرحد کھول دی جائے گی۔
ایک اہم سفارتی عہدیدار نے کو بتایا کہ ’’اگر حالات معمول کے مطابق رہے تو بارڈر کھول دیا جائے گا۔‘‘
واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد بند تھی، جس کے نتیجے میں سرحد کے دونوں جانب شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
ایمازون ویب سروسز میں بڑی خرابی، دنیا بھر میں کئی ایپس اور ویب سائٹس بند
مزید :