پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 9 روز گزر گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کشیدگی اور تنا ئوکی صورتحال کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 9 روز گزر گئے۔پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل ہوگئی ہے، بارڈر بندش سے سرحد کے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا، پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔حالیہ کشیدگی اور تنا ئوکی صورتحال سے دونوں جانب کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز انتہائی پریشان ہیں، مال بردار گاڑیوں میں لدا سامان خراب اور مزید سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ پاک افغان بارڈر تنائو کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے، پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک افغان
پڑھیں:
دو طرفہ تجارت معطل، طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
پشاور:خیبر: طورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش سے ٹرانزٹ سمیت دو طرفہ تجارت معطل ہے، تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان افغانستان کو تازہ پھل، سیمنٹ، کپڑا سمیت مختلف اشیاء برآمد کرتا ہے، ادویات، میڈیکل آلات، اسپورٹس سامان بھی پاکستانی برآمدات میں شامل ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے تازہ پھل، خشک پھل، کوئلہ سمیت معدنی اشیاء درآمد کی جاتی ہیں، طورخم تجارتی گزرگاہ کی بندش کے سبب پاکستان کی طرف دو ہزار سے زائد کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق پھنس جانے والی کارگو گاڑیوں میں ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ سامان لے جانے والے گاڑیاں شامل ہیں۔