پاک افغان طورخم بارڈر 9 ویں روز بھی بند، تاجر اور ٹرانسپورٹرز پریشان
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 9 روز گزر گئے۔
پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے، بارڈر بندش سے سرحد کے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا، پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
حالیہ کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال سے دونوں جانب کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز انتہائی پریشان ہیں، مال بردار گاڑیوں میں لدا سامان خراب اور مزید سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
تاجر اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر تناؤ کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے، پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک افغان
پڑھیں:
افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے
طورخم (نیوزڈیسک) افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6 کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پہنچنے والے 2 کنٹینرز میں یونیسف کی ادویات اور طبی آلات ہیں۔
حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دیدی
کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی آر سی اور یونیسف کے 4 امدادی کنٹینرز جمرود ٹرمینل پر موجود ہیں، جمرود این ایل سی ٹرمینل میں 3 ادویات اور ایک طبی آلات کا کنٹینر موجود ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق افغان حکام کی اجازت ملتے ہی امدادی کنٹینرز کی کلیئرنس شروع ہوگی۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ آج 53ویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دی تھی۔