اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس برائے سیاسی عمل و آئندہ انتخابات گلگت بلتستان منعقد ہوا، سیاسی کمیٹی قائم کردی گئی، علامہ شبیر میثمی کمیٹی کے چیئرمین نامزد کئے گئے، مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹریز جنرل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، سید مصور حسین نقوی، محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور وڈیو لنک کے ذریعے صوبائی آفس گلگت سے صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان شیخ مرزا علی، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف اخوندزادہ، ضلعی صدر گلگت حاجی شاہ رئیس خان، شیخ حفاظت علی، شیر باز حسین، سخی احمد جان جبکہ بلتستان سے آئے ہوئے صوبائی و ضلعی عہدیداران حاجی محمد الیاس، سید محمد حسن سبزواری، مولانا سلمان کمال، مولانا نثار علی اتحادی شریک ہوئے۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئندہ صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے سیاسی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے صوبائی اور مرکزی عہدیداروں نے بھرپور مشاورت کی۔ جس کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی جس کے لیے جی بی اور مرکزی عہدیداروں پر مشتمل سیاسی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا چیئرمین اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مختلف حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا اور مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز کو عملی جامہ پہنانے پر سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان سے دیگر جماعتوں کے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جی بی کے عہدیداروں کو اسلامی تحرک پاکستان کا پیغام عوام تک گھر گھر پہنچانے سمیت چیئرمین سیاسی کمیٹی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو جی بی میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ترجیحی اقدامات کرنے کے لیے رہنمائی کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے انتخابات میں سیاسی کمیٹی اجلاس میں علامہ سید حصہ لینے کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔