2025-12-12@01:20:29 GMT
تلاش کی گنتی: 14087
«کے بعد انہوں نے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251212-01-2 مانسہرہ(صباح نیوز)ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے علاقہ اوچری جرید میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگنے والی آگ نے دس گھروں پر مشتمل بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چھ بھائیوں کے مکانات سمیت دس مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ علی الصبح لگنے والی آگ نے پندرہ سے زائد مویشیوں کو بھی زندہ جلا دیا۔ علاقہ میں فائر بریگیڈکی رسائی ممکن نہ ہونے کے باعث مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سیاحتی مقام کاغان کے علاقہ اوچری جرید بلہ درویاںمیں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عثمان پبلک اسکول سسٹم فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے والد سے ملاقات اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-1 اسلام آباد (صباح نیوز) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں آؤٹ آف ہوم میڈیا ایڈورٹائزنگ مارکیٹ سے منسلک تین کاروباری اداروں، جن میں دو ایڈروتائزنگ ایسوسی ائیشنز اور ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی شامل ہے، کے دفاتر پر کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنے کے الزام کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے۔ لاہور میں آ ؤ ٹ اف ہوم ایڈورٹائزنگ کی کمپنیوں اور ایسوسی ائیشن پر سیکٹر میں مبینہ کارٹل سازی، قیمتوں کے تعین اور سرکاری بولیوں میں مشترکہ ساز بار کرنے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ سیکٹر میں بل بورڈز، پول اسٹریمرز، بس شیلٹرز، ڈیجیٹل اسکرینز، وہیکل برانڈنگ اور دیگر عوامی مقامات پر لگائی جانے والی تشہیری سرگرمیاں شامل ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی:پاپولر گروپ آف انڈسٹریز اور پاکستان ٹیب بال پریمیئرکے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے بعد ایم ڈی پاپولر گروپ آف انڈسٹریزشہباز علی ملک اور پاکستان ٹیب بال پر یمیئر لیگ کے سی ای او خرم مجیددستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) روشنیوں کے شہر کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز نے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر جوش و جذبے سے سرشار کردیا ۔ کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے باکسرز نے زبردست اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کا پرچم بلند کردیا۔باکسنگ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے جس عزم و ہمت کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، وہ حقیقتاً قابلِ تعریف ہے۔ سخت مقابلوں کے باوجود کے خیبر پختونخوا کے محمد عامر اور خاتون باکسر مینال نے بھرپور فائٹ کرتے ہوئے براؤنز میڈلز اپنے نام کیے، جبکہ باصلاحیت خاتون باکسر عائشہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں...
فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کیسز میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں عمران خان قانونی شکنجے میں آتے دکھائی دے رہےہیں، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی غفلت اور نااہلی تھی مگر انہیں پتا چلا تو فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی، جنرل باجوہ بری الذمہ ہوگئے تھے اس لیے...
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ نیو چندیگڑھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیون کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔ پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک دھواں دار 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ایڈن مارکرم 29، ڈیوالڈ بریوس 14 اور ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈونوون فریرا اور ڈیوڈ ملر بالترتیب 30 اور 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 2 اور اکشر پٹیل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔...
چندی گڑھ (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ نیو چندیگڑھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیون کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔ پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک دھواں دار 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ایڈن مارکرم 29، ڈیوالڈ بریوس 14 اور ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈونوون فریرا اور ڈیوڈ ملر بالترتیب 30 اور 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 2 اور اکشر پٹیل نے...
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج فوج نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ سب کو احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہوں یا بانیٔ پی ٹی آئی سب کو سزا ملے گی۔’جیو نیوز‘ کے سوال پر کہ کیا جنرل باجوہ بھی اس گروپ کا حصہ تھے انہیں بھی سزا ملنی چاہیے؟ طلال چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا فیصلہ اس ادارے نے ایک تگڑا احتساب کر کے دیا ہے، وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیاوزیر مملکت نے کہا کہ...
برطانیہ میں کی جانے والی آثارِ قدیمہ کی ایک کھدائی نے انسان کی جانب سے آگ جلانے کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ سائنس دانوں نے مشرقی انگلینڈ کے گاؤں بارنہم میں 4 لاکھ سال پرانی انسانی ساختہ آگ کے شواہد دریافت کیے ہیں، جو اس سے قبل کے اندازوں سے 3 لاکھ 50 ہزار سال زیادہ قدیم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا: ماہرین آثار قدیمہ نے کس طرح ’مستقبل میں قدیم زیور‘ کا درجہ پانے والی انگوٹھی کھوج نکالی ماہرین کے مطابق انسانی ارتقا میں آگ جلانا وہ لمحہ تھا جس نے سب کچھ بدل دیا، اس نے حرارت، خوراک پکانے اور سماجی زندگی کو جنم دیا، جس سے دماغ کی نشوونما اور جدید انسان کی تشکیل...
آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملیگی، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آج فوج نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ سب کو احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملے گی۔اس فیصلے کے بعد ہماری عدلیہ کو بھی چاہییکہ تیزی سے انصاف کے تقاضے پوریکرے، 9 مئی کے فیصلے کب ہوں گے کیا قیامت والے دن ہوں گے؟ طلال چوہدری سے سوال کیا گیا کہ کیا جنرل باجوہ بھی اس گروپ کا حصہ...
پاکستان اداکارہ انوشے اشرف نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے شدید علیل اور بیماریوں سے جنگ لڑ رہی ہیں۔ انوشے اشرف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں سے، میرا جسم ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جسے میں نے آتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ نزلہ، بخار، بھیڑ، چکر آنا، میں نے یہ سب سنا تھا مگر اب یہ سب محسوس کر رہی ہوں، اور ڈاکٹرز سے کوئی امید نظر نہیں آرہی۔ اداکارہ نے لکھا کہ سانس لینے میں دشواری یا جسم میں درد ختم ہونے کے بعد پُرسکون نیند عیاشی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں اب آہستہ آہستہ صحت یاب ہورہی...
پشاور: (نیوزڈیسک) وفاقی محتسب اعجاز قریشی نے کہا کہ نیب اوراینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز قریشی کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہے، مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، گزشتہ سال 2 لاکھ 26 ہزار شکایات درج ہوئیں۔ اعجاز قریشی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں نئے دفاتر قائم کئے گئے، گھر بیٹھے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈھائی لاکھ شکایات عدالتوں میں جاتیں تو خرچہ اور وقت زیادہ لگتا۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ عدالتوں میں ایک کیس جانےسے متاثرہ فریق مزید مشکلات میں پڑ جاتا ہے، جرگہ سسٹم کے تحت بھی متعدد فیصلے...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو کراچی میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، کراچی میں پائیدار پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور پروجیکٹ کے ذریعے کراچی کو روز 260 ملین گیلن پانی فراہم ہو گا۔اجلاس میں کے فور توسیع، 260 ایم جی ڈی بلک واٹر سپلائی، کلری بگیار فیڈر کی لائننگ اور حب ڈیم منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور پروجیکٹ پر کام 2020ء سے واپڈا کے زیرِ انتظام...
اپنے بیان میں ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ ہم نے عوام کی رائے کو جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بنیادی اکائی سمجھتے ہوئے ہمیشہ بلدیاتی الیکشن کو وقت پر کرانیکی بات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان عبید اللہ لاشاری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات عوام کے بنیادی جمہوری نظام کی علامت ہے۔ جس کا آئینی مدت پر ہونا جمہوری ریاستوں کے جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے انتہائی بنیادی ستون تصور کیا جاتا ہے، مگر بدقسمتی سے ریاست پاکستان میں بنیادی جمہوری ڈھانچہ کو ہمیشہ سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ مگر کاش ریاست پاکستان میں آزادی کے بعد سے بلدیاتی الیکشن اپنی آئینی مدت میں ایک تسلسل کے ساتھ جاری رہتے اور عوام کو اپنے...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کیلئے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعا کی کہ خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کیلئے استعمال کرنے کی...
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک سزا ہوئی اور کوئی چیز سامنے آئے تو اس پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک سزا ہوئی اور کوئی چیز سامنے آئے تو اس پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو 14 سال کورٹ مارشل ہوا، جو ریکارڑ پر ثبوت آئے اس بنا پر سزا ہوئی، ان کی ایک چائے کی پیالی سے اس...
نارتھ کراچی تیزرفتارواٹرٹینکرکی ٹکرسے فرسٹ ایئر کے طالب کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورواٹر ٹینکرکے مالکان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح نارتھ کراچی سیکٹرفائیو اے ٹو میں تیزرفتارواٹر ٹینکرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 17 سالہ نوجوان عابد رئیس کے جاں بحق ہونے کے واقعےکا مقدمہ خواجہ اجمیرنگری تھانے میں درج کرلیا گیا۔ والد رئیس احمد کی مدعت میں درج مقدمے میں قتل خطا، قتل السبب،غفلت لا پروائی سے ڈرائیونگ کرنے سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں مقدمے میں واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورمالکان سعید اللہ اورعبداللہ کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے کا متن کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیورکم عمرتھا،حادثے میں جاں بحق نوجوان 17...
ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی. رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ کویتا زوجہ ہری رام کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکے پر پولیس کی جانب سے روکے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ داہگل ناکے پر پولیس افسران سے بات چیت میں سہیل آفریدی نے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر کیوں کھڑے کر رہے ہیں؟ پرسوں بھی روکا گیا، آج بھی، آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کو جائز حقوق نہیں دیے جارہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز خواتین کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا گیا، اور یہ رویہ نفرتوں کو بڑھا رہا ہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا...
نیب اور اینٹی کرپشن موثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وفاقی محتسب اعجاز قریشی نے کہا کہ نیب اوراینٹی کرپشن مثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز قریشی کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہے، مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، گزشتہ سال 2 لاکھ 26 ہزار شکایات درج ہوئیں۔ اعجاز قریشی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں نئے دفاتر قائم کئے گئے، گھر بیٹھے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈھائی لاکھ شکایات عدالتوں میں جاتیں تو خرچہ اور وقت زیادہ لگتا۔وفاقی محتسب نے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ اللہ ہمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت چہرے اور ’’مشین گن جیسے ہونٹ‘‘ رکھنے والی قرار دے دیا۔ پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو پورا اسکرین سنبھال لیتی ہیں۔ ان کے مطابق کیرولائن کے ہونٹ ’’چھوٹی مشین گن کی طرح‘‘ چلتے ہیں اور وہ بے خوف ہو کر بات کرتی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولائن کے اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ ہماری تمام پالیسیاں سو فیصد درست ہیں، اس لیے وہ دباؤ کے بغیر بھرپور انداز میں بات کرتی ہیں۔ Donald Trump drew attention at a Pennsylvania rally for remarks he made...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف گیارہ اوربارہ دسمبر کو ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سندھ میں سرکاری و نجی کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ عالمی امن فورم...
معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کے خلاف الزامات کی نوعیت بہت وسیع اور سنگین ہے اور آج دی گئی سزا صرف ایک مقدمے کا فیصلہ ہے۔ آئندہ دنوں میں کرپشن، سیاسی مداخلت، اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور ٹی ٹی پی روابط سے متعلق مزید تحقیقات سامنے آئیں تو اہم انکشافات کی توقع ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کے دوران حامد میر نے بتایا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف کیس 15 ماہ تک جاری رہا جس میں 27 گواہان پیش ہوئے۔ بعض گواہوں نے ان کے حق میں گواہی دی، مگر کراس ایگزامینیشن کے دوران ان کے بیانات درست ثابت نہ ہوسکے۔اس کے برعکس جن گواہوں...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی 14 سال قید بامشقت سزا پر خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ردعمل دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے، اللہ ہمیں معاف کرے، خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست...
سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے اجرا کے خلاف دائر مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے حکمِ امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ای چالان اور جرمانوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے اجرا کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے حکمِ امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ای چالان اور جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی مکمل رپورٹ 15 جنوری کو پیش کی جائے۔ سماعت کے دوران...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کون ہیں، انہیں کن جرائم کی سنا دی گئی؟ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے لکھا کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل...
ڈاکٹر سہیل سلیم کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کے سابق سربراہ کی پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے سی ای او کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل نے بطور سی ای او تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے کھیلوں کو ڈوپ فری بنانے کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ڈوپ فری ملک بنانے کی کوشش کروں گا۔ ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ اینٹی ڈوپنگ بورڈ بننے کے بعد اب ہر کھلاڑی کو قواعد کے تحت ڈوپ ٹیسٹ کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، 9 مئی کے کیسز باقی ہیں۔ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، جب یہ کیسز سامنے آگئے تو اس سیاسی پارٹی کا کیا ہوگا جس نے 9 مئی کیا۔ فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ کے...
سٹی42 : انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی ،علیمہ خان اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدم حاضری پر پراسیکیوشن نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نےعدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت پر پیش ہوں گی۔پراسیکیوٹر کی استدعا پر عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کردیے۔عدالت نے علیمہ خان کے 10، 10 لاکھ کے...
--فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز برسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللّٰہ ہلال الفرایہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اردن کے وزیر داخلہ سے انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن کے وزیر داخلہ سے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔ محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگووفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے برطانوی وزیر مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو کرلی۔ محسن نقوی نے اردن کے وزیر داخلہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ اردن کے بادشاہ کے کامیاب دورہ پاکستان پر بھی بات ہوئی۔اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایے نے کہا...
فیصل آباد میں گن پوائنٹ پر بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار ہو گیا تاہم ملزم کو چھڑانے والے ساتھی فرار ہوگئے۔ فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم ریاض عرف راجو کوپولیس مقابلہ میں پولیس حراست سے فرار ہونے کے فوری بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ جاوید انور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملازمان کے ہمراہ زیر حراست ملزم ریاض عرف راجو کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے کر جا رہے تھے۔ 90 سیم پل کے قریب پہنچے تو 4 نامعلوم مسلح ملزمان 2 عدد موٹر سائیکلوں پر آئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر...
نوبیل امن انعام یافتہ وینزویلا کی حزبِ مخالف کی معروف رہنما ماریا کورینا ماچادو تقریباً ایک سال بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ ماچادو طویل عرصے سے وینزویلا میں زیرِ زمین زندگی گزار رہی تھیں، تاہم اوسلو پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے ہوٹل کی بالکونی سے ہزاروں حامیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ حامی آزادی کے نعرے لگاتے رہے جبکہ ماچادو ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ ماریا کورینا ماچادو نے اس سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے آمرانہ طرزِ حکمرانی اور اُن کی مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کھڑے ہونے پر جیتا تھا۔ وہ بدھ کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت نہ کر سکیں اور ان کی...
بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کی رونمائی کے موقع پر شتروگھن سنہا اداکارہ پونم ڈھلوان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے جیا بچپن پر طنز کرتے ہوئے میڈیا فوٹوگرافروں سے کہا کہ آپ لوگ پینٹ بھی اچھی پہنتے ہیں اور شرٹ بھی۔ ان کی اس بات پر محفل زعفرانِ زار ہو گئی جبکہ پونم ڈھلوان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی...
پاکستانی ویڈیو گیمر، ٹیکن اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای اسپورٹس اسٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Arslan Ash (@arslan.ash) انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔ انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید...
سپریم کورٹ میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اے او آر کے التوا کی درخواست پر چیف جسٹس نے وکیل کو خانیوال سے آئے پولیس اہلکاروں کو خرچہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ یہ پولیس اہکار گورنمنٹ آفیشلز ہیں سرکاری خرچے پر یہاں آئے ہیں، چیف جسٹس خانیوال سے آئے پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کیا کہ آپ کہاں سے آئے ہیں، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ ہم خانیوال سے آئے ہیں۔ چیف جسٹس نے پولیس اہلکار سے کہا کہ آپ آنے جانے کا خرچہ ٹوٹل کر کے بتا دیں یہ آپکو ادا کریں گے،معاون وکیل نے کہا کہ سر اس دفعہ کوئی مہربانی...
کراچی میں جب شہر دہشت اور خوف میں ڈوبا ہوا تھا، اس خوف کا مقابلہ کرنے والا واحد نام چوہدری اسلم کا تھا، ۔ وہ شہر کے نڈر سپاہی تھے اور دہشت کے سامنے کھڑے ہونے والے آخری شخص، جنہیں ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل چوہدری اسلم وہ شخص تھے جو سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہاتھ میں پسٹل لیے، سینہ تان کر دہشتگردوں کے سامنے کھڑے ہو جاتے تھے۔ وہ 1964 میں مانسہرہ کے علاقے ڈھڈیال میں پیدا ہوئے اور 1984 میں سندھ ریزرو پولیس کے ایگل اسکواڈ میں بطور اے ایس آئی شامل ہوئے۔ کچھ ہی عرصے بعد وہ...
یورو وژن گائیکی مقابلے میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف عالمی ردعمل بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں آئس لینڈ نے بھی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، یوں آئس لینڈ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی سطح پر ہونے والی بحث کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی یورو وژن مقابلے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ آئیس لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے "آر یو وی" کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شمولیت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں شدید اختلافات پیدا کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سکیورٹی کو...
امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے تیل بردار جہاز پر فضائی چھاپہ مار کر اسے قبضے میں لے لیا، جسے کاراکاس نے ’بین الاقوامی بحری ڈاکہ زنی‘ قرار دیا۔ انٹرنیشل میڈیا کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے آئل ٹینکر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وینزویلا کے ساحل سے ایک بہت بڑا جہاز پکڑا ہے، شاید اب تک کا سب سے بڑا ضبط کیا جانے والا جہاز۔ Mapping potential military targets in Venezuela Yesterday, the U.S. announced Operation Southern Spear to "remove narco-terrorists from our hemisphere." With the Ford carrier...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی شمولیت کے خلاف احتجاج کے طور پر آئیس لینڈ نے بھی یورو وژن گائیکی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، یوں وہ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی بائیکاٹ کر چکے ہیں۔یہ فیصلہ ملک میں ہونے والی عوامی بحث کے بعد سامنے آیا۔ آئیس لینڈ کے نشریاتی ادارے آر یو وی کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام کے درمیان شدید اختلافات پیدا کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس مقابلے کا حصہ بننا مناسب نہیں، اسی لیے ہم اس سال پیچھے ہٹ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے...
جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین، مولانا ارشد مدنی نے ’وندے ماترم‘ (Vande Mataram) کے نعرے اور گیت کو مسلمانوں کے بنیادی مذہبی عقائد اور ایمان کے خلاف قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس عبادت میں کسی کو شریک نہیں کر سکتے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک تفصیلی بیان میں، مولانا مدنی نے واضح کیا کہ انہیں کسی دوسرے مذہب کے ماننے والوں کے ’وندے ماترم‘ پڑھنے یا گانے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن مسلمانوں کے لیے اس میں شامل الفاظ شرعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔ ’درگا ماتا‘ سے تشبیہ، عبادت کے الفاظ استعمال کیے گئے مولانا ارشد مدنی نے...
افغانستان کے ایک ہزار سے زائد علما اور مذہبی عمائدین کے اہم اجتماع نے ملک کی خودمختاری کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے حقوق، اقدار اور شرعی نظام کا دفاع ہر فرد پر ’فرضِ عین‘ ہے، جبکہ ممکنہ جارحیت کے مقابلے کو ’مقدس جہاد‘ قرار دیا گیا ہے۔ اجتماع میں اسلامی امارت کو تنبیہ کی گئی کہ کوئی بھی شخص عسکری سرگرمیوں کے لیے ملک سے باہر نہ جانے پائے، اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ ایکس پر جاری ’ٹولو نیوز‘ کی خبر کے مطابق کابل میں منعقدہ اس اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے تقریباً ایک ہزار علما اور مذہبی...
پاکستان میں مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے، قرضوں کا بوجھ، سرمایہ کاری کم ہونے کا امکان: آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ آئی ایم ایف نے گزشتہ 2 سال کی معاشی کارکردگی سمیت رواں مالی سال کی معاشی پروجیکشنز بھی جاری کر دیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد سے 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جون2026ء میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جب کہ مہنگائی کی شرح جون 2025ء میں 3.2 فیصد تھی۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد پہنچنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہوکر 7.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ مالی سال 2026ء میں معیشت میں ٹیکسوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سکھر، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور میں اب کوئی بھی ایسا نوگو ایریا باقی نہیں رہا جہاں پولیس داخل نہ ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 13 ماہ کے دوران ان چاروں اضلاع میں پولیس مقابلوں میں 198 جرائم پیشہ عناصر مارے گئے، جبکہ 520 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ سنگین مقدمات میں مطلوب 800 سے زائد ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے یہ بات سکھر کے ایک نجی اسپتال میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں وہ شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پرپنجاب بلدیاتی ایکٹ کے خلاف 21دسمبرکو ہونے والے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کل (بروزجمعہ)صبح 10بجے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں صوبائی امیرجاویدقصوری کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس میں ڈویژن کے اضلاع جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ ، سمندری کے امرائے اضلاع وسیکرٹریز،صدورسیاسی کمیٹیز، جے آئی یوتھ،کسان ونگ اور لیبر ونگزکے ذمہ داران شریک ہوںگے۔ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھے گی اور صوبائی حکومت کو اسے واپس لیناپڑے گا۔ موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بیورو کریسی کے...
اسلا م آباد، کوئٹہ (وقائع نگار+آئی این پی )الیکشن کمشن آف پاکستان نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمشن نے وزیراعلی بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز،...
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مرکزی رہنما علی خورشیدی اور دیگر کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا افسوسناک اور شرمناک عمل کے دوران نہ صرف ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات ہوئے بلکہ سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایمبولینسوں کو نذرِ آتش کیا گیا اور ریلی کے شرکاء نے کھلے عام اسلحہ لہرا کر پاکستان مخالف اور نفرت انگیز نعرے لگائے۔ جس پر ایم کیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر صوبے بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے اور محکموں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے صوبائی وزیر برائے صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں ایک کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی عدیل چانڈیو، ڈی جی ہیلتھ سندھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیر غلام حسین، ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد ڈاکٹر ارشاد کاظمی ،محکمہ صحت، تعلیم، ایکسائز، حیسکو، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، ہائی ویز، بلڈنگز، آبپاشی، واسا، سوئی گیس، اطلاعات سمیت متعدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے مرکزی رہنما علی خورشیدی اور دیگر کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج کی پریس کانفرنس جس کا بنیادی مقصد 7 دسمبر سندھی کلچر ڈے کے موقع پر کراچی کی شاہراہوں اور سڑکوں پر مسلح جتھوں کے ذریعے “ریاست کے اندر ریاست” قائم کرنے کی سازش کو بے نقاب کرنا ہے! اس افسوسناک اور شرمناک عمل کے دوران نہ صرف ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات ہوئے بلکہ سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایمبولینسوں کو نذرآتش کیا گیا اور ریلی کے شرکاء نے کھلے عام اسلحہ لہرا کر پاکستان مخالف اور نفرت انگیز نعرے لگائے، جس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بریت کے فیصلے کے خلاف پراسیکیوشن کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ دیتے وقت مقدمے کے اہم حقائق کو نظر انداز کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران شواہد پیش کیے جانے ہوتے ہیںلیکن سیشن عدالت نے فردِ جرم عاید ہونے سے پہلے ہی بریت کا فیصلہ دے دیا، جو نامناسب ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی کمپنیوں سے جواب طلب کر تے ہوئے نیپرا کو متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے۔بدھ کو وفاقی آئینی عدالت میں نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں ہوئی۔سماعت کے دوران بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹیرف تعین کے وقت نیپرا کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا، اس لیے اتھارٹی کا اجلاس قانونی طور پر نہیں ہو سکتا تھا۔ وکیل کے مطابق چیئرمین کی عدم موجودگی میں وائس چیئرمین اجلاس نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو دھمکی دی ہے کہ اگر 1944 ء میں دستخط کیے گئے دو طرفہ معاہدے کے تحت پانی فراہم نہیں کیا گیا تو وہ میکسیکن مصنوعات پر اضافی 5 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میکسیکو کی جانب سے 1944 ء کے آبی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ٹیکساس کی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو گزشتہ5سال کے دوران معاہدے پر عمل نہ کرنے کے باعث امریکا کا اب بھی 8 لاکھ ایکڑ فٹ پر پانی کا مقروض ہے۔ امریکا کو 31 دسمبر سے پہلے 2 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس اور مرکزی کال سینٹر کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات کے ازالے، سروس ڈیلیوری اور کال سینٹر کے مجموعی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کال سینٹر انتظامیہ نے میئر کراچی کو پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم، مین ہول کورز اور دیگر شہری مسائل سے متعلق موصول ہونے والی شکایات اور ان کے حل کی رفتار پر خصوصی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران میئر کراچی نے مختلف شکایت کنندگان سے ٹیلیفون پر براہِ راست گفتگو بھی کی اور دریافت کیا کہ آیا ان کی شکایات کا ازالہ مقررہ وقت میں کیا گیا یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے۔ایم۔سی (KMC) یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، اسکیم41،33، گلشن کنیز فاطمہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سوسائٹی ریکارڈ چوری قرار دے کر عدالت سے ناظِر کو عدالتی نگراں مقرر کیاہے۔ منتخب مینجمنٹ کا شدید احتجاجKMC یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منتخب منیجنگ کمیٹی نے ایک وضاحتی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ Society Suit No. 7084 of 2025 میں چند افراد نے جھوٹا اور غلط بیانی پر مبنی دعویٰ دائر کر کے یہ مؤقف اختیار کیا کہ سوسائٹی کا پورا ریکارڈ چوری ہو چکا ہے، جس کی بنیاد پر Vth سینئر سول جج / اسپیشل کوآپریٹیو کورٹ سوسائٹیز، کراچی ویسٹ نے 08-12-2025 کے عبوری حکم میں عدالت کے اِنچارج ناظِر کو سوسائٹی کے دفتر،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ کے چیف انجینئر ریاض احمدنے حجاز کے آفیشل فوٹوگرافر، مجیب الحسن اور مشہور نعت خوان اسد ایوب کے ہمراہ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور چانسلر محمد اکبر علی خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے خانہ کعبہ کی توسیع و آرائش کے حوالے سے انجینئرنگ کے کام کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کام کے دوران پیش آنے والے چیلنجز اور اپنے تجربات شیئر کئے۔ اس موقع پر انہوں نے خانہ کعبہ کی نایاب تصاویر بھی دکھائیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد کے زیر اہتمام اورل پولیو ویکسین مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار شہباز بلڈنگ کے شہباز ہال میں منعقد ہواجس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر پیر غلام حسین، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، ڈاکٹرز، بلدیاتی نمائندگان، سماجی رہنمائوں، ریسکیو 1122 کے افسران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع میں ڈینگی کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور صورتحال اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے یونین کمیٹی سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ فیومیگیشن مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات قوم کی یادداشت کا مستقل حصہ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ سیاستدان اپنی غلطیاں قبول کریں۔ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا، مگر ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں کوئی بڑا منصوبہ سامنے نہ آ سکا اور اسی دور کو انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا زمانہ قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے مثالی تعلقات کے دعوے کرتے رہے، مگر آج خود کو ہیرو بنا کر پیش کیا...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کے نتیجے میں کم عمر بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ٹریفک حادثہ واٹرٹینکر کی ٹکر کے سبب پیش آیا۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ تھانہ مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی میں ٹریفک حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر کے سبب پیش آیا جسکے دوران 4 سالہ سفیان ولد ذاکر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او مومن آباد نے...
انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کے پی میں گورنر راج کی بازگشت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ کسی میں جرات نہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگائے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے، فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا چھت پر کھڑی ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں۔جس پر بلاول بھٹو نے ان سے سوال کر دیا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟ 1 سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے: بلاول بھٹو بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائے گا ، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو دائرے میں رکھیں۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے خاتون کی بات...
انگلینڈ کی کاؤنٹی ورک شائر کے علاقے کنیل ورتھ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر وِل جانسٹن اپنی بہن کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد چندہ اکٹھا کرنے کے لیے یخ بستہ پانی میں غوطے لگا دیے۔ وہ کینسر ریسرچ یوکے کے لیے شروع کی گئی ’12 ڈِپس آف کرسمس‘ مہم کے تحت اب تک 6 غوطے مکمل کر چکے ہیں۔ یہ مہم وہ اپنی بہن لورا میتھیوز کے نام پر کر رہے ہیں۔ 2 بچوں کے والد وِل جانسٹن بالسال کامن کے لیونڈر ہال میں واقع وائلڈ سوئمنگ لیک میں چھلانگیں لگا رہے ہیں جہاں پانی کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ وِل نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ ’میں ایک...
انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کے پی میں گورنر راج کی باز گشت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ کسی میں جرات نہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگائے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں،...
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور برطانیہ کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی عزیر ڈویلپمنٹ نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں پاکستان اور برطانیہ کئی سالوں سے تعاون کر رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے بہت برے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 4700 افراد سیلابوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 17ہزار افراد زخمی یا معذور ہوئے، سیلابوں سے 40ملین افراد بے گھر ہوئے، سیلابوں سے جو نقصان ہوا ہے وہ ہمارے...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک خاتون نے بلاول بھٹو کو متوجہ کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جب بالکونی سے ایک خاتون نے آواز دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں آئے ہیں تو ہماری بات کریں سیاست نہ کریں۔ یہ بھی پڑھیے: کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، گورنر راج ہماری خواہش نہیں، بلاول بھٹو اس پر چیئرمین پی پی پی نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ سیاست کی باتیں نہ کروں تو آپ کی کیا باتیں کروں، آپ مجھے بتائیں کیا بات کروں۔ خاتون نے اس پر بلاول سے حال احوال دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ...
اسلام ٹائمز: کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکادمی کے منتظم اعلیٰ علامہ حسن ظفر نقوی نے اکادمی کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے ضروری ہے کہ اس کی ترویج و ترقی کیلئے کام کیا جائے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آثارو افکار اکادمی کے تحت بہترین کتب و انعامات اور اعزازات تقسیم کرنے کی اٹھائیسویں پر وقار تقریب ڈاکٹر ہلال نقوی کی زیر صدارت مسجد آل عباء گلبرگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکادمی کے منتظم اعلیٰ علامہ حسن ظفر نقوی نے اکادمی کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات...
کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، اختیار ولی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے، کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔پریس کانفرنس کے دوران اختیار ولی کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی اور پاکستان کے عشق میں واضح لکیر کھینچ دی گئی، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی کوشش کی جا...
ملاقات میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کیساتھ ملکی ترقی میں حصہ لینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نیسم نے کہا ہے کہ پاک فوج نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کینٹ میں جامعہ بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس نشست میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں...
کراچی: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان غلطیوں کو نہ دہرائیں جو 1971 کے سانحے کا باعث بنیں، پاکستان کی بقا کا انحصار جمہوری طرز حکمرانی میں ہے۔ کراچی پریس کلب میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے کہا کہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ ملک میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کی ذمہ دار ہے، سیاسی قوتوں اور جمہوری اداروں کو غیر مؤثر اور تقریباً مفلوج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جبری گمشدہ افراد کے...
سیمینار میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کی واپسی، جبری گمشدگیوں کا خاتمہ، سیاسی قیدیوں کی رہائی، میڈیا کی آزادی کی بحالی اور کم ازکم اجرت 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے سمیت کئی مطالبات کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان غلطیوں کو نہ دہرائیں، جو 1971ء کے سانحے کا باعث بنیں، پاکستان کی بقا کا انحصار جمہوری طرز حکمرانی میں ہے۔ کراچی پریس کلب میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے کہا کہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ ملک میں انسانی حقوق کی...
گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق واقعے کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے ملکر بنایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھاتے ہوئے گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت...
پنجاب پولیس کو چار سال سے مطلوب قتل کا ملزم بالآخر سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ایک اور مفرور ملزم کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ محسن نقوی کے مطابق ملزم تیمور حسن قتل کے کیس میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور گزشتہ چار برسوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ یف آئی اے انٹرپول سعودی عرب سے ملزم کو پاکستان لے آئی۔ وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس ایف آئی اے نے جاری کیے تھے، جس کے بعد اس کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ تیمور حسن کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی...
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا سحر آج بھی برقرار ہے جس کی زندہ مثال اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں دو ارب 10 کروڑ درہم کی مالیت سے شاہ رخ خان کے نام پر زیر تعمیر کمرشل ٹاؤر لانچ کے روز ہی فروخت ہوگیا۔ پاکستانی روپے کے حساب سے یہ قیمت 1 کھرب 60 ارب 28 کروڑ 72 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ اس پلازہ کو دانوبے پراپرٹیز نے تیار کیا اور شاہ رخ خان کے نام کی دنیا بھر میں یہ پہلی عمارت تھی جس کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا۔ رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ اسکوائر فٹ پر بنے ہوئے اس پروجیکٹ کے فی فلیٹ کی قیمت 20 لاکھ درہم...
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ووٹ چوری کی کارروائیاں کر کے "آئیڈیا آف انڈیا" کو تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا ہندوستان کے لوگ یہ تین بہت اہم اور براہ راست سوال پوچھ رہے ہیں۔ چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے کیوں ہٹایا گیا، الیکشن کمیشن کو 2024ء کے انتخابات سے پہلے تقریباً مکمل قانونی تحفظ کیوں دیا گیا، 45 دنوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو تباہ کرنے میں اتنی...
کراچی: گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھاتے ہوئے گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے یاسین کو تہرے قتل کے الزام میں باقاعدہ گرفتار کر لیا، گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔ نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔ دستیاب بینچز ایسے مقدمات پر دن ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے بینچ میں بھی سماعت ممکن نہ ہو تو اسی ہفتے کے دوران کیس دوبارہ مقرر ہو گا۔
برطانوی نائجیرین فنکار نینا کالو آٹسٹک اور قوت گویائی سے محروم ہونے کے باوجود ٹرنر پرائز جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں
برطانوی نائجیرین آرٹسٹ نینا کالو نے آٹسٹک ہونے کے باوجود ٹرنر پرائز جیتنے والی پہلی فنکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ سی این این کے مطابق مجسمہ سازی اور دائرے نما، گردشی ڈرائنگز تیار کرنے والی نینا کالو فن کے معتبر ترین اعزازات میں شمار ہونے والا ٹرنر پرائز حاصل کرنے والی پہلی معذور فنکارہ ہیں۔ ٹرنر پرائز ماضی میں ڈیمین ہرسٹ اور فلم ساز اسٹیو میک کوئین جیسی عالمی شخصیات کو بھی دیا جا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع گلاسگو میں پیدا ہونے والی 59 سالہ نینا کالو، جو آٹزم کا شکار ہیں اور محدود زبانی ابلاغ رکھتی...
لاہور: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شب ن لیگ کو مل گئی۔ مسلم لیگ ن کے افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چئیرمن بنایا دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے افتخار حسین چھچھر کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمن شپ تحریک انصاف کے پاس تھی۔ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس آگیا۔
کراچی: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کیخلاف لرزہ خیز انکشافات سے بھرپور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا، اس حوالے سے شوبز شخصیات سمیت انکے مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً ایک گھنٹہ طویل ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی حراست کے دوران مبینہ جسمانی اور زبانی تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ڈکی بھائی نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے دورانِ حراست ان کا موبائل اور بائنانس (Binance)...
فائل فوٹو افغانستان کی پاکستان کے ذریعے تجارت 2 ماہ سے معطل ہے جس کے باعث افغان تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان برآمدات و درآمدات کے لیے کراچی بندرگاہ تیز اور کم خرچ راستہ ہے اور کابل سے کراچی تک مال کی ترسیل 3 سے 4 دن میں ہوجاتی ہے۔افغان ٹی وی رپورٹ کے مطابق کابل سے کراچی تک ایک کنٹینر کی اوسط لاگت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہے جبکہ چاہ بہار سے کابل کا سفر 7 سے 8 دن میں مکمل ہوتا ہے اور اس کی لاگت اوسطاً 4 ہزار ڈالر فی کنٹینر ہے۔ افغان طالبان حکومت کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ تجارت ختم کرنے کا حکم کابلافغان طالبان حکومت کا افغانی تاجروں...
امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان میں کان کنی کے منصوبوں کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ریکوڈیک مائن کی تعمیراور چلانے کے لیے درکار اعلیٰ معیار کے امریکی مائننگ آلات اور خدمات کی مد میں ایگزم کی منصوبہ جاتی فنانسنگ دو ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ مالی معاونت امریکی اور پاکستانی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی اور بالخصوص بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ...