Jasarat News:
2025-07-26@09:27:28 GMT

چینی کی قیمت بے قابو، رمضان سے قبل ہی ڈبل سینچری کے قریب

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

چینی کی قیمت بے قابو، رمضان سے قبل ہی ڈبل سینچری کے قریب

فیصل آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، اوپن مارکیٹ میں نرخ بے قابو ہو گئے، دکانداروں نے من مانی قیمتوں پر فروخت شروع کر دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 160 روپے فی کلو دستیاب ہے، لیکن عام مارکیٹ میں اس کی قیمت 170 سے 190 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، صرف چند دنوں میں چینی کی قیمت میں 40 سے 50 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے، جس سے عوام کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں،  دکانداروں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر دیے ہیں جبکہ حکومتی کنٹرول کہیں نظر نہیں آ رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چینی کی قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو رمضان المبارک کے دوران اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جو عام شہریوں کے لیے ایک اور بڑا معاشی بوجھ ہوگا۔

 عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ چینی سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چینی کی قیمت

پڑھیں:

چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام کمی کا دعویٰ کردیا، جبکہ مختلف شہروں میں چینی 172سے 200روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 8 روپے کی کمی سے 188روپے سے 180روپے فی کلو پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی سب سے زیادہ مہنگی ہوئی جہاں نرخوں کی ڈبل سینچری مکمل ہوگئی، پشاور میں چینی 190 روپے، کوئٹہ میں 184، لاہور میں 180 جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 185 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
  • تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے کی اضافی وصولی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا خوفناک اسکینڈل، صارفین سے 150 روپے فی لیٹر زیادہ وصولی
  • بی ایم ڈبلیوگاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری! قیمتوں میں لاکھوں کی کمی
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ