دس ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل 6 فروری کو ہوگا، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا کے ناموں پر غور ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل 6فروری کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا، جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا کے ناموں پر غور ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے ناموں پر غور ہوگاجن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں 45سینئر وکلا کے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں اسد محمود عباسی،عصمہ حامد،بشری قمر کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں اقبال احمد خان، سلطان محمود، غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وئیں، ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں ملک وقار حیدر اعوان،میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر، محمد نوید فرحان کے ناموں پر غور ہوگا۔ اجلاس میں نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں محمد زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں مشتاق احمد مہل، نجف مزمل خان، نوید احمد خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔

اجلاس میں قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع زیشان جاوید الطاف کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں انتخاب حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے ناموں پر غور ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل ججز کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق