ٹی 20 رینکنگ: عقیل حسین ٹاپ بولر، بابر اور رضوان کی درجہ بندی میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک، ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، تاہم دونوں بدستور ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما نے 38 درجے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ بابر اعظم ساتویں اور محمد رضوان نویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی 20 بولرز میں عقیل حسین کی واپسی، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہربولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین ایک درجے ترقی کے بعد دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے، جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔
بھارت کے ورون چکرورتھی نے تین درجے ترقی کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ روی بشنوئی چار درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بھارت کے ہاردک پانڈیا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
ویب ڈیسک: دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے۔
اس کے علاوہ تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔