لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے افتتاحی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 7 فروری کو شام 7 بجے اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں مختلف پرفارمنسز اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو تقریب کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دیں گے جب کہ تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے عمران خان انکلیوژر میں نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

تقریب کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی شام 7 بج کر 30 منٹ پر کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا برائے خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ بھی اتھارٹی کا حصہ ہیں۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا قیام فروری 2000 میں قومی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے لایا گیا۔


متعلقہ مضامین

  • ترک صدر اردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کرد گروپ ’’ پی کے کے‘‘ کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم
  • امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا:وزیراعظم
  • چینی صدر چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
  • مسائل نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کر رکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان نے جنگ بندی کی پیشکش کیوں قبول کی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتادیا
  • پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کی ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کا قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کرلی