وزیراعظم شہباز شریف کل قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کرینگے ‘مختلف پرفارمنس ‘لیزر لائٹ شو بھی ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کل قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے خاص طور پر جدید طرز سے مختصر وقت میں تعمیر کیے جانے والے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کل شام 7 بجے ہوگا۔قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی سٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے۔ تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلیوژر میں بٹھایا جائیگا۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی کل شام ساڑھے سات بجے کی جائیگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قذافی سٹیڈیم
پڑھیں:
وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی تھی۔ اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔