پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کیلئے ہمت و حوصلے کا باعث ہے، شبیر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
غیرقانونی طور پر نظربند حریت رہنما نے علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیر کاز کی بھرپور وکالت اور جاری آزادی کی جدوجہد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”یوم یکجہتی کشمیر“ بھرپور جوش و جذبے سے منانا پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور کشمیر کاز سے پختہ وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی پائیدار حمایت و تائید کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیر کاز کی بھرپور وکالت اور جاری آزادی کی جدوجہد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف کی۔ شبیر احمد شاہ نے پاکستان میں امن و خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھرپور اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت بھارتی جبر و استبداد کا شکار کشمیریوں کے لیے ہمت و حوصلے کا باعث ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پہلگام حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے، سید صلاح الدین احمد
ریاست جموں کشمیر کی حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی عدالت انصاف اور عالمی انسانی حقو ق کے ادارے اور تنظیمیں پہلگام میں ہوئی مذموم کارروائی کی آزادانہ تحقیقات کریں۔ ثابت ہوگا کہ سیاحوں پر حملہ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔
سید صلاح الدین احمد نے ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔
ترجمان سید صداقت حسین کے مطابق سربراہ جہاد کونسل نے کہا کہ 20مارچ 2000 کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر ضلع اسلام آباد (اننت ناگ)کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے بھیس بدل کر سکھ برادری کے35 افراد کو قتل کیا تھا۔
1995جولائی میں الفاران نامی تنظیم کے نام پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کیا گیا۔آج بھارت کے دورے پر آئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی موجودگی میں بھارتی ایجنسیوں نے مجاہدین کشمیر کی مقدس جدوجہد کو نقصان پہنچانے، عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے سیاحوں کو بھینٹ چڑھانے میں مذموم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ماضی میں بھارت کی یہ کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور دنیا کے سامنے یہ بات آچکی ہے کہ الفاران کے نام پر سیاحوں اور چھٹی سنگھ پورہ میں سکھ بھائیوں کا قتل عام بھارتی ایجنسیوں نے ہی کرایا ہے۔ اس لیے پہلگام کا خونین واقعہ بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے نتیجے میں ثابت کردے گا کہ یہ بھارتی ایجنسیاں ہی ہیں جو مجاہدین کشمیر کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پہلگام حملہ حزب المجاہدین ریاست جموں کشمیر متحدہ جہاد کونسل