آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پشاور:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری کھیل داؤد خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی ضروری ہے، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پشاور یونیوسٹی میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
سیکریٹری کھیل نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت کام کیا۔
پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نعیم قاضی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد عالمی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کا اہم اقدام ہے، ٹرافی کے انعقاد سے یوتھ کی حوصلہ افزائی ہوگی، ہم کامیاب چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پر امید ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی میں دفاعی چیمپیئن پاکستان اور ںیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں اُن کا انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو وارننگ، علی امین کی نوکری بچ گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بُنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس معرکہ حق میں فتح مبین عوام کی حمایت اور بالخصوص نوجوانوں کی شمولیت سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، جب کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے مضبوط رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
طلبہ و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ایسے مزید انٹرایکٹو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف