کشتی حادثہ: گوجرانوالہ اور نارووال سے 2 انسانی اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور نارووال میں کارروائی کے دوران 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہور ایف آئی اے سرکل لاہور نے یونان کشتی حادثے...
گرفتار ملزم عنصر محمود کے باعث شہری یونان میں کشتی حادثے کا شکار ہوئے تھے، ملزم نے ایک شہری سے45 لاکھ روپے لیے تھے۔
دوسرے گرفتار ملزم اویس نے ایک شہری سے کینیڈا بھجوانے کے لیے 51 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
مذکورہ شہری کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کشتی حادثے
پڑھیں:
پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔