سندھ ہائی کورٹ نے کے 4 منصوبے پر حکمِ امتناع واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پانی فراہمی کی منصوبے کے 4 پر حکمِ امتناع واپس لے لیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔
عدالتِ عالیہ میں سماعت کےدوران اپیل کنندہ کی وکیل فریدہ منگریو نے بتایا کہ حکمِ امتناع کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، حکومت نے جو زمین لینی ہے اس کے لیے قوانین پر عمل کرے۔
جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ حکمِ امتناع کے باوجود کام جاری تھا تو توہینِ عدالت کی درخواست دیں، تھوڑی سی زمین کے لیے عوامی اہمیت والا منصوبہ نہیں روکا جا سکتا۔
عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے کے 4 منصوبے کے لیے کام کی اجازت دے دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو
— فائل فوٹوپاکستان کے نائب وزیرِ اعظم سے ازبک وزیرِ خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو میں کابل میں ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سیدوف بختیور اوویلووچ کو کابل میں افغانستان، پاکستان اور ازبکستان ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے کابل میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد ازبکستان نے پاکستان، افغان اور...
دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تینوں ممالک بہت جلد علاقائی ریل رابطے کے منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارتی و اقتصادی رابطے بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔