Express News:
2025-04-26@22:13:22 GMT

جسٹن اور ہیلی بیبر کی طلاق کی خبریں زور پکڑنے لگیں

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر کی طلاق سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں اور اب ان افواہوں نے زور پکڑنا شروع کردیا ہے کیونکہ دونوں کی جانب سے تاحال ان افواہوں کی تردید نہیں کی گئی ہے جس پر مداحوں کو تشویش ہے۔

 ہالی ووڈ ستاروں کے بارے میں تفصیلات شیئر کرنے والی کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں، اور ہیلی کے دوستوں نے اُنہیں جسٹن کے ’ناقابل قبول‘ رویے کی وجہ سے علیحدگی کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ جسٹن کی حالیہ عوامی تقریبات میں ان کی حالت اور سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

کہا جارہا ہے کہ جسٹن بیبر کے سابق سرپرست شان ’ڈیڈی‘ کومبز، کے خلاف جنسی اسمگلنگ کے الزامات اور ممکنہ عدالتی کاروائی نے جسٹن کی ذہنی حالت پر اثر ڈالا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹن اس صورتحال سے انتہائی پریشان ہیں اور ان سے فاصلہ اختیار کر رہے ہیں۔

تاہم ان تمام افواہوں کے باوجود، جسٹن اور ہیلی بیبر نے حالیہ ایونٹس میں ایک ساتھ شرکت کی ہے۔ ہالی ووڈ کے اس معروف جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ان افواہوں پر توجہ نہیں دیتے اور اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹن اور ہیلی بیبر کے ہاں اگست 2024 میں بیٹے جیک بلیوز کی پیدائش ہوئی جس کے بعد سے ان کی توجہ اپنی فیملی پر مرکوز ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی بیبر اور ہیلی

پڑھیں:

جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، قوموں کی تباہی اور معیشت کی بربادی ان جنگوں سے ہوئی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے ایشو کی وجہ سے کشیدگی ہے، کشمیر اور غزہ کی صورتِ حال ایک جیسی ہو گئی ہے۔

سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے، سب اُمید کر رہے ہیں کہ اقوامِ متحدہ اس معاملے پر مداخلت کرے، سب ایک دوسرے کی حقیقت کو تسلیم کریں۔

یہ بھی پڑھیے ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ کوئی غریب ہے تو ضروری نہیں وہ امیر نہ ہو سکے، ہمارے سامنے کئی ممالک کی مثالیں ہیں، اقوامِ متحدہ کو اپنا کردارادا کرنے کی ضرورت ہے، برابری کی بنیاد پر ممالک ایک دوسرے کو تسلیم نہ کریں تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی نے مسلسل نقصان پہنچایا ہے، ماحولیات کے معاملات آج دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں، ہم نے سیلابی صورتِ حال کا سامنا کیا جو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ تھی۔

شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں درجۂ حرارت بڑھ رہا ہے، میرا خیال ہے 53 ڈگری سینٹی گریڈ یہاں مختلف شہروں میں ریکارڈ کیا جانے لگا ہے، کلائمٹ فنانس انفرااسٹرکچر پر سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قوم کو وژن چاہیے
  • کچھ باتیں عام سی
  • کوڑا کرکٹ بھی کسی چیلنج سے کم نہیں
  • جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں: شیری رحمٰن
  • پولیس اور عوام
  • وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، اقتصادی پیشرفت، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر توجہ
  • کیا بھارت حملے کی تیاری کررہا ہے؟ میجر گورو آریہ کا ذومعنی ٹوئیٹ، سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم
  • ملک کی حفاظت کے لیے ہم سب سینہ سپر ہیں، علی محمد خان
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • وہ ڈاکٹر اور یہ ڈاکٹر