غزہ فلسطینیوں کی ملکیت ہے، سیاسی سودے بازی کا آلہ نہیں،چین WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز



بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ کے غزہ کو حاصل کرنےکے منصوبے کی عالمی برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پر مخالفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اورفلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے،

نہ کہ سیاسی لین دین کے لئے سودے بازی کا آلہ۔ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ “فلسطینیوں کے ہاتھوں فلسطین کی حکمرانی”کا اصول غزہ کی جنگ کے بعد کی حکمرانی میں اہم اصول ہے، جس پر قائم رہتے ہوئے عمل کیا جانا چاہئے۔ چین غزہ کےلوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے جلد اور منصفانہ سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے،

یعنی 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر مکمل خودمختاری کی حامل ایک آزاد مملکت فلسطین قائم کرنا، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

جلد بازی میں ہمارے کارکنان کیخلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے: راجہ بشارت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ بشارت—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں ہمارے کارکنان کے خلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے۔ 

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کو خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے حقوق کسی صورت پامال نہ ہوں۔

ڈی چوک احتجاج کیس، راجہ بشارت کی ضمانت منظور

اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کے کیس میں رہنما پی ٹی آئی کی درخواست منظر کرلی۔

راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے اُمید رکھتے ہیں کہ ہمیں بھی دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی قوتوں کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکۂ فلسطین کی معروضی صورتحال پر ایک نظر
  • ٹرمپ کا بے سمت طرز حکمرانی
  • خطے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہمیشہ ہماری کوشش رہتی ہے، زاہد ہاشمی
  • افسانوں کا مجموعہ فلسطین اور اہم رسائل (پہلا حصہ)
  • جلد بازی میں ہمارے کارکنان کیخلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے: راجہ بشارت
  • آج فلسطینیوں کیلئے ہڑتال، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: حافظ نعیم 
  • فلسطین سے دکھائوے کی محبت
  • ہماری اصل طاقت عوام کی وہ بیداری ہے جو کسی سیاسی مصلحت کی مرہونِ منت نہیں
  • کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر
  • امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، حافظ نعیم الرحمان