جعلی دستاویزات پر پولینڈ جانیوالا مسافر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ایف آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے پولینڈ جا رہا تھا۔ ملزم کی شناخت عدنان حیدر بھٹی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں۔ویزا حصول کیلئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔