کرکٹروہاب ریاض کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی میں ملوث گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ( او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
ملزمان سے نقد رقم، 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عرفان، طارق، اقبال عرف بالا،مصباح بی بی اور شکوراں بی بی شامل ہیں۔ گرفتار ملزم طارق 50 سے زائد سنگین جرائم کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ جس سے جامع تحقیقات جاری ہیں،
پولیس حکام کے مطابق ملزم اقبال عرف بالا بھی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ آئی ٹی ماہرین، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے ملزمان کو مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔