افغان دہشت گرد گروہ ختم، اپنی سرزمین دوسروں کیخلاف استعمال نہ کرنے دے، پاک چین اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور چین کا انسداد دہشت گردی، سی پیک کی ترقی اور کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق جبکہ دوطرفہ تعلقات خراب کرنیکی کوششیں ناکام اوردہشت گردی کی تمام اشکال کیخلاف زیرو ٹالرنس رویہ اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروہوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کیلیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عبوری افغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کو ختم اور افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان "تائیوان کی آزادی" کی تمام اشکال کی مخالفت کرتا ہے۔ پاکستانی وفد نے چینی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ان کی اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے گا۔
پاکستان اور چین کا انسداد دہشت گردی، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق۔ایوان صدر اور دفتر خارجہ نے چینی صدر شی جن پنگ سے صدر آصف زرداری کی ملاقات کا 24 نکاتی اعلامیہ جا ری کردیا۔
جس کے مطابق انہوں نے پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدرزرداری سے چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور نیشنل پیپلز کانگرس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیٔرمین ڑاؤ لیجی نے بھی ملاقات کی۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا چین، پاکستان ہمہ موسمی شراکت داری تاریخ اور عوام کا انتخاب ہے اور اسے دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں کی حمایت حاصل ہے۔ بدلتے عالمی حالات کا مقابلہ کرنے کے بعد پائیدار شراکت داری اور آہنی دوستی جغرافیائی سیاسی مفادات سے بالاتر ہے جو علاقائی امن، استحکام اور ترقی کیلئے اہم عنصر ہے۔
فریقین نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور سٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو گہرا کیا ہے۔ فریقین نے کہا دوطرفہ تعلقات سٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں اور اس میں خلل ڈالنے یا کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔
چین نے اعادہ کیا پاکستان سے تعلقات چین کی خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان نے زور دیا چین سے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے۔بیان میں مزید کہا گیا دونوں فریقین اعلیٰ سطح کا سیاسی باہمی اعتماد، اعلیٰ سطح کا عملی تعاون، اعلیٰ سطح کا سکیورٹی تعاون اور رابطہ کاری مزید گہرا کریں گے۔ پاکستان نے صدرشی جن پنگ کی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی تعریف اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں فریقیں نے عالمی مسائل سے ملکر نمٹنے اور انسانیت کیلئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کو فروغ دینے کیلئے عالمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں ترقیاتی کامیابیوں کا ذکر کیا اور عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر آگے بڑھانے اور چینی جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کی بحالی محسوس کرنے میں بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
چین نے اڑان پاکستان،اقتصادی اصلاحات اور قومی ترقی میں اس کی کامیابیوں کو سراہا ۔ پاکستان سنکیانگ، زیزانگ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین سے متعلق معاملات پر حمایت کرے گا۔ فریقین نے مرکزی حکومتوں، مقامی حکام، قانون ساز اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے مضبوط بنانے، مختلف محکموں اورسطحوں پر تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔
چین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے تعاون فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ فریقین نے کہا سی پیک کی ترقی کیلئے اقدامات مضبوط بنانے کیلئے جے سی سی افعال کو فائدہ پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
فریقین نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا ۔مزیدبراں صدر زرداری نے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات میں پائیدار اور گہری شراکت داری پر روشنی ڈالی۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کی نسلوں نے دوستی کو مضبوط کیا۔مزیدبراں پاک، چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ جس میں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے مابین دستخط کئے گئے۔
پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5000 ٹن یومیہ اضافے کیلئے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔ سندھ کے محکمہ توانائی اور منگ یانگ قابل تجدید توانائی کمپنی کے مابین، کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کے منصوبے کی یاد داشت پر بھی دستخط کئے گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پر اتفاق
پڑھیں:
کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،خواجہ آصف کا انکشاف
کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،خواجہ آصف کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھی نندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہوا سب کو پتا ہے علیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے بھی بھارت کیساتھ ملتے ہیں، اس کے کئی ثبوت ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر دوسروں پر الزام دھرنے کے بجائے خود احتسابی کرے۔ تفتیش کر کے ذمہ داروں کو تلاش کرے، پاکستان پر الزام لگانا نامناسب بات ہے۔ یہ امکان بھی ہے کہ پہلگام حملہ خود بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ہو۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھارت سے بھی تو پوچھے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں تو وہاں کئی عشروں سے موجود سات لاکھ فوج کر کیا رہی ہے؟۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان دہائی سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے، جو دہشت گردی کا شکار ہیں وہ کیسے دہشت گردی کو فروغ دیں گے، پاکستان کی افواج ہر جگہ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل ، اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان،پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم پہلگام واقعہ، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل ، اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان،پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اردن نے اخوان المسلمین پر پابندی لگا دی، اثاثے منجمد، 16افراد زیر حراست پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے ، امریکی نائب صدر کے دورے پر ڈرامہ رچایا گیا، عرفان صدیقیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم