پنجاب اسمبلی میں بین الاقوامی سی پی اے کانفرنس کا انعقاد، اپوزیشن کا بائیکاٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں منعقد ہونے والی پہلی 2 روزہ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل سی پی اے کانفرنس کا آج باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، تاہم اپوزیشن ارکان نے اس انٹرنیشنل کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رکن پنجاب اسمبلی نہیں پہنچا۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی کی ہدایت کے مطابق کوئی رکن اسمبلی کانفرنس میں احتجاجاً شریک نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملک احمد خان
دوسری جانب، ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے مندوبین کی پنجاب اسمبلی آمد جاری ہے، مہمانوں کے پہلے وفد کا سیکریٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے استقبال کیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی مہمانوں کے استقبال کے لیے اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں منعقد ہونے والی پہلی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ اویس قادر شاہ کے علاوہ مزید 4 قومی اور بین الاقوامی پارلیمانی وفود لاہور پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ’اوو اوو’ کی آوازیں نکال کر احتجاج
پینانگ اسٹیٹ اسمبلی ملائشیا کے ڈپٹی اسپیکر داتو ازرول مہاتیر بن عزیزکی قیادت میں 4 رکنی پارلیمانی وفد، سی پی اے کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جارویس مٹیا بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
پارلیمنٹ آف مالدیوز کے ڈپٹی اسپیکر احمد ناظم کی قیادت میں اراکین اسمبلی سمیت 4 رکنی پارلیمانی وفد بھی لاہور پہنچ گیا ہے۔ اراکین پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ، رشدہ لودھی اور محمد احمد خان لغاری ملکی و غیرملکی وفود کا ترتپاک استقبال کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2 روزہ کانفرنس wenews اپوزیشن استقبال ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل سی پی اے کانفرنس بائیکاٹ پاکستان تحریک انصاف پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی غیرملکی وفود ملک احمد خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 2 روزہ کانفرنس اپوزیشن استقبال ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل سی پی اے کانفرنس بائیکاٹ پاکستان تحریک انصاف پنجاب اسمبلی پی ٹی ا ئی ملک احمد خان ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سی پی اے کانفرنس پنجاب اسمبلی کانفرنس میں کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی عامر طلال گوپنگ، ملک ابرار احمد، جمال شاہ کاکڑ اور آغا رفیع اللہ کی الگ الگ ملاقاتیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی عامر طلال گوپنگ، ملک ابرار احمد، جمال شاہ کاکڑ اور آغا رفیع اللہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور وزیراعظم کو مشکل حالات میں ایک عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اس کی منظوری کے حوالے سے اپنی تائید و حمایت کا یقین دلایا۔(جاری ہے)
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط ہوا۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔\932