بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار ویر پہاڑیا کا مزاق بنانے پر مشتعل افراد نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مورے پر حالیہ ایونٹ میں مشہور بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا سے متعلق لطیفے سنانے کے بعد حملہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 12 افراد کو نامزد کیا ہے۔

پولیس میں درج کی گئی شکایت کے مطابق کامیڈی شو ختم ہونے کے بعد کچھ افراد مداحوں کے روپ میں پرنیت سے تصاویر کھنچوانے کے بہانے آئے او جیسے ہی مداحوں کا رش کم ہوا تقریباً 10-12 افراد جن کی قیادت تنویر شیخ کر رہے تھے، نے پرنیت مورے پر حملہ کر دیا اور انہیں ویر پہاڑیا پر لطیفے سنانے سے باز رہنے کی دھمکی دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pranit More (@rj_pranit)

یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب کامیڈین کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔ پوسٹ میں کہا گیا، ’انہیں وحشیانہ طور پر مارا پیٹا گیا، گھونسے اور لاتیں ماری گئیں، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ اگر ایک کامیڈین کو محض لطیفے سنانے پر تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تو یہ ہمارے بنیادی حقوق اور تحفظ کے بارے میں کیا کہتا ہے؟‘

اداکار ویر پہاڑیا نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کیا اور لھا کہ ’مجھے یہ سن کر شدید صدمہ پہنچا ہے۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور میں ہر قسم کے تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی میں تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ ویر پہاڑیا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسکائی فورس‘ میں اکشے کمار کے ساتھ اہم کردار نبھایا ہے اس فلم میں اداکارہ سارہ علی خان ویر پہاڑیا کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اس واقعے

پڑھیں:

ہمیں دشمن نہ سمجھیں اور کشمیریوں کو نشانہ بنانا بند کریں، عمر عبداللہ

میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے بھی بیرون ریاستوں میں کشمیری نوجوانوں اور تاجروں کو نشانہ بنانے پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر سے باہر کشمیری طلباء اور تاجروں پر حملوں کی اطلاعات کے بعد جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ دیگر ریاستوں میں کشمیری عوام کو نشانہ بنانا بند ہونا چاہیئے۔ عمر عبداللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اطلاعات ہیں کہ مختلف ریاستوں میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں بھارت کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کشمیری عوام کو اپنا دشمن نہ سمجھیں"۔ عمر عبداللہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرکز یہ کہہ رہا ہے کہ حملہ پاکستان نے کیا ہے تو پھر جموں و کشمیر کے نوجوان، طلباء اور تاجروں کو دیگر ریاستوں میں کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے دعویٰ کہ انہوں نے کئی ریاستوں کے وزائے اعلٰی سے بات کی ہے اور ان سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی حفاظت یقینی بنائے جانے کی درخواست کی ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ امن کے دشمن نہیں ہیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہماری مرضی سے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والوں سے ہمدردی ہے، چاہے وہ مقامی شہری ہو جس نے ہمارے مہمانوں کو بچانے کے لئے گولیاں کھائیں یا وہ سیاح جو یہاں اپنی تعطیلات منانے آئے تھے، سب کے ساتھ ہمدردی ہے۔

ادھر میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے بھی بیرون ریاستوں میں کشمیری نوجوانوں اور تاجروں کو نشانہ بنانے پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ بیرون ریاستوں میں رہنے والے کشمیریوں خصوصاً طلباء پر پہلگام حملے کے بہیمانہ واقعے کے بعد حملوں کی ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد جو خوف اور اضطراب پایا جا رہا ہے وہ نہایت تشویشناک ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور بیرون ریاستوں میں ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں دشمن نہ سمجھیں اور کشمیریوں کو نشانہ بنانا بند کریں، عمر عبداللہ
  • آبی جارحیت کیخلاف سول سوسائٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج
  • بھارتی ڈراما پھر فلاپ، پہلگام واقعے میں مردہ قرار دیا گیا جوڑا سامنے آگیا
  • یمن، صعدہ و صنعا امریکی دہشتگردی کی زد میں
  • تھانے میں مشتعل افراد کا ہنگامہ، پولیس فائرنگ سے 4 زخمی
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  •  بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالا، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے،اسحاق ڈار
  • پہلگام واقعے میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، غلام محمد صفی
  • ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار نے زندگی کا خاتمہ کر لیا
  • اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا