تین ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
(آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نجی ائیر لائن سے لاہور پہنچی، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل دوپہر سے ٹریننگ سیشن میں شروع کرے گی، جنوبی افریقی ٹیم کی ٹریننگ سیشن ایل سی سی اے گراونڈ میں دوپہر 12:30 سے 4:30 تک ہو گی۔
تین ملکی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گی۔
قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔
یار رہے کہ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔