2025-07-25@23:32:22 GMT
تلاش کی گنتی: 380
«کی کرکٹ ٹیم»:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تجربہ کار کھلاڑی بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، یہ سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلی جائے گی۔ ???? Pakistan squads announced for the West Indies series ???? ???? 3 T20Is & 3 ODIs????️ 31 July – 12 August More details ➡️ https://t.co/ntNbKyzRxa#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/KfJosiAkH4 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2025 ...
پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے لیے آئے وفود اور بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ بی سی بی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ A warm welcome to Mr. Mohsin Naqvi.The President of the Asian Cricket Council arrived in Dhaka ahead of the ACC Annual General Meeting, marking a significant moment for...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثنا بدستور کپتان برقرار رہیں گی، جبکہ 22 سالہ دائیں ہاتھ کی بیٹرایمن فاطمہ کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایمن فاطمہ نے رواں سال مئی میں کراچی میں ہونے والے نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں 155.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 287 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ 2023 کے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔ کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا 14واں روز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ویمنز کھلاڑیوں کی دورہ آئرلینڈ کے بھرپور...
کرکٹ پاکستان نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ نوجوان ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کی کوچنگ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیم کے انگلینڈ دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟ قومی ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی جبکہ وہ 3 روزہ میچوں میں بھی حصہ لے گی جن کی تعداد 2 ہوگی۔ میچز کی تاریخیں اور مقامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ سعود شکیل کو اس اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ 3 اور ٹیسٹ کرکٹرز بھی ہوں گے جن میں میر حمزہ (7 ٹیسٹ)، موسیٰ خان اور ساجد خان شامل ہوں گے۔ اس اسکواڈ میں 2 ابھرتے ہوئے بیٹسمین ازان اویس...
کراچی: دورہ آئرلینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر کیمپ کے چوتھے دن جمعہ کو صبح کے سیشن میں ویمن کرکٹرز نے 5 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ کوچز نے مہارتوں میں بہتری لانے کے لیے کھلاڑیوں کو رموز سے آگاہی فراہم کی، کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کرنے والے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں فٹنس بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ ٹرینر محمد رمضان سلاچی نے فٹنس کے بارے میں تربیت دی، جنید خان نے فاسٹ بولرز اور طاہر خان نے اسپنرز کی...
---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طالبہ ایمان قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا۔ اسلامی یونیورسٹی کے ہوسٹل میں مقیم طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیااسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی... عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔
ڈبلن میں جاری آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے 23ویں میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان اور آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف کھیلتے ہوئے کیمفر نے 2.3 اوورز میں محض 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے دوسرے اور تیسرے اوور کی مسلسل گیندوں پر یہ کمال کیا۔ 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر وکٹیں لینے کے بعد وہ ہیٹ ٹرک پوزیشن پر آ گئے، جسے انہوں نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر مکمل کیا۔ پھر اگلی دو گیندوں پر بھی نئے بیٹرز کو آؤٹ کر...
DUBLIN: آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی میں منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے اہم میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان کرٹس کیمفر نے نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف 2.3 اوورز میں 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کرٹس کیمفر نے اپنے کوٹے کے دوسرے اور تیسرے اوور میں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنایا، جس کے باعث ویریئرز کی ٹیم نے جہاں ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنایا تھا لیکن 189 کے...
پاکستان سپر لیگ 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اپنی اہلیت تسلیم کرائی ہے۔ اپنی طرز کے بہترین کرکٹر کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا عاطف کا کہنا تھا کہ بلا شبہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ تین برسوں کے دوران چار ٹرافیاں جیتی ہیں، بطور کپتان ان کی فتوحات سب کے سامنے ہیں۔ شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔ کھیل لوگوں کو جوڑنے...
لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ سب میری کارکردگی پر منحصر ہے، اگر اچھا پرفارم کیا تو ٹیم مینجمنٹ ضرور موقع دے گی، میرے لیے پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ 110 فیصد کارکردگی کی کوشش کرتا ہوں، جس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ملک اور مداحوں کے لیے کچھ کر سکوں۔ حسن علی نے کہا کہ 18 اگست 2016 کو انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد میں نے اب تک 9 سالہ کیریئر میں کئی نشیب و...
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی، مہمان ٹیم نے 2022 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کو ون ڈے میں وائٹ واش بھی کیا تھا۔ گزشتہ روز، بھارت نے انگلینڈ کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم کو پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 3-1 سے سبقت حاصل ہے۔ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوا، بھارت نے اسپن بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو 126 رنز پر محدود کر دیا۔ مہمان ٹیم پوری اننگز میں محض 8 چوکے ہی لگا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز...
کراچی: دورہ آئر لینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ منگل سے شروع ہوگیا۔ کیمپ کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے، ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، کیمپ میں شرکا کو روزآنہ دو سیشنز میں تربیت دی جائے گی۔ کیمپ کے ابتدائی روز صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونے والے تین گھنٹے کے سیشن کا آغاز جسمانی ورزشوں سے ہوا، فیلڈنگ پریکٹس کے بعد نیٹ سیشن منعقد ہوا۔ کیمپ کا دوسرا سیشن روزانہ سہ پہر ساڑھے تین سے شام ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گا، کیمپ کے دوران 15 رکنی قومی اسکواڈ کا انتخاب عمل میں لایا...
دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ 9 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟ اس سلسلے میں اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اہم سیریز کی تیاریوں سے متلعق ٹیم آفیشلز اور کوچز کی میٹنگز بھی شیڈول ہیں۔ تربیتی کیمپ 9 تا 15 جولائی کراچی میں جاری رہےگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچےگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیے: پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور کی تنخواہیں...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے سیزن کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا جس میں تمام فارمیٹس کے ٹورنامنٹ، جونیئر لیول مقابلے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز پیدا کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا جبکہ ملک کی سب سے بڑی فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپیئن شپ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان کے میچز کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں...
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی ٹیموں کی نمائندگی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اکیس مرتبہ فرسٹ کلاس ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو ایونٹ سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے جس پر پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ معاملہ ہے اور اس کا کوئی خاطرخواہ حل نکالا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف انجری کا شکار ہو کر امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے۔ ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے تصدیق کی ہے کہ حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ ٹیم کے مطابق فاسٹ باؤلر انجری کی وجہ سے میجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر میجر لیگ کرکٹ 2025 میں سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 8 میچوں میں 17 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انجری کی وجہ سے حارث رؤف کی رواں ماہ بنگلہ دیش...
لاہور: اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 24 پاکستان کی خواتین کرکٹرز آج کراچی میں رپورٹ کریں گی۔ وویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، 27 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا۔ خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لیے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی۔ پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ وویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ کے میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے سریش رائنا اب اپنی نئی اننگ اسکرین پر کھیلنے کےلیے تیار ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر نے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد کھیل کے دیوانے اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ سریش رائنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔ Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ????????️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری ہو گئی ۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شاداب خان نے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ شاداب خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “الحمداللہ، میری سرجری کامیاب رہی ہے، اب میرا اگلا مرحلہ ریکوری اور ری ہیب کا ہے۔ شاداب خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں اور حمایت کا شکریہ، براہ کرم جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ سرجری کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاداب خان کم از کم 3 ماہ تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے، ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کے زخمی کندھے کا لندن میں آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے سرجری کے بعد مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی ری ہیبلیٹیشن کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے ان کی کرکٹ میں واپسی کیلئے 2 سے 3 ماہ کا وقت تجویز کیا ہے۔واضح رہے کہ شاداب خان نے انجری کے باعث گزشتہ چند ماہ سے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی، جبکہ ستمبر میں متحدہ عرب...
کراچی: کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، آئندہ برس قائد اعظم ٹرافی میں 18 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل کی جائیں گی، گذشتہ برس کے پوائنٹس ٹیبل کی ابتدائی 6 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کر لیں گی، 15 اگست سے شروع ہونے والے گریڈ 2 حنیف محمد کپ سے دیگردو جگہ بنائیں گی۔ یوں ابتدائی طور پر کراچی کی کوئی ٹیم فرسٹ کلاس ایونٹ میں شریک نہیں ہے، کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ 21 بار کی فاتح سائیڈ قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لے گی، ماضی میں شہرقائد...
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی صورتحال اچھی نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ختم ہو گیا اور کھلاڑیوں کا کوچز سے پہلے مرحلے میں تعارف ہوا، تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ جانا ہے، مقصد یہی تھا کہ آف سیزن میں کھلاڑی ایکشن میں رہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہو گا اس کے دو اور پروگرام ہوں گے، شاہینز نے آسٹریلیا جانا ہے ان کی تیاری ہو گی اس کے ساتھ ریڈ بال کے پلیئرز کی...
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان میچز کے ٹکٹوں کی تشہیر کا آغاز کر دیا ہے اور شائقین کو متوجہ کرنے کے لیے ایک پروموشن متعارف کرائی ہے جس کے تحت ایک ٹکٹ کی قیمت پر دو ٹکٹس دیے جائیں گے، یعنی سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے آئندہ آئرلینڈ کے اہم دورے کے پیش نظر ٹیم کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے 27 روزہ فٹنس اور اسکلز کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تربیتی مرحلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ویمن ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر مزید مضبوط اور پیشہ ور بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔کیمپ کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو مختلف شعبوں میں اپنی فٹنس، تکنیکی صلاحیتوں اور میچ ریڈی اسکلز پر کام کریں گی۔ کیمپ کی قیادت ہیڈ کوچ محمد وسیم کریں گے جو کیمپ کمانڈنٹ کی حیثیت سے تمام انتظامی اور ٹیکنیکل پہلوؤں کی...
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع ہے، فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اب نئی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق محمد محمد مسرور کی شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے، ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے،معاملات طے پانے پر باقاعدہ اعلان ہوگا۔ اسٹرینٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے لیے گرانٹ لوڈن کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ عمر گل، وہاب ریاض اور ریحان احمد میں سے کسی ایک کو پاکستان شاہینز ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کم مینجر کے طور پر تعنیات کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں جلد معاملات فائنل ہونے پر پی سی بی ان تقرریوں کا اعلان کرے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ ہونے والا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، اس ضمن میں امکان ہے کہ بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو دورہ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ دورہ 17 سے 31 اگست کے دوران شیڈول تھا، جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیلے جانے تھے، تاہم اس حوالے سے تاحال نہ تو بھارتی کرکٹ بورڈ اور نہ ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا اعلان کیا ہے۔ India’s tour of Bangladesh postponed indefinitely: reports...
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ویمنز کرکٹرز کا کیمپ 7 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 خواتین کھلاڑیوں کو اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلئے طلب کیا ہے۔ ستائیس روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا، خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا۔ 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی، پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ ویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ممالک کسی کھیلوں کے مقابلے میں آمنے سامنے آئیں گے۔بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔بھارتی وزیر کھیل نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکیں گے، کیونکہ یہ کھیل کے عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔ تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کے دوران نہ صرف پارٹی پالیسی پر بات ہوئی بلکہ کئی دلچسپ انکشافات اور وضاحتیں بھی سامنے آئیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اُن خبروں پر بھی وضاحت دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھا لیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم دراصل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے، جس...
کراچی:سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل اظہر محمود کے ٹیسٹ کوچ بننے پر حیران ہیں، انہوں نے اس فیصلے پر کرکٹ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران نے کہا کہ یہ پی سی بی کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا عکاس ہے، مجھے اس فیصلے کی منطق بالکل سمجھ نہیں آتی، یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ذمہ داری نبھانے کی اجازت دی گئی، وہ فیصلہ غلط تھا اور یہ بھی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی عارضی تقرریاں پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام لا رہی ہیں، یہی غیر یقینی صورتحال ٹیم کی کارکردگی کو مسلسل متاثر کرتی ہے۔...
لاہور:پاک بھارت ہاکی مقابلوں میں بھی کرکٹ کی طرح ہائبرڈ ماڈل کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں، چیف کوچ طاہر زمان نے تجویز دی کہ اگر دونوں روایتی حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے لیے تیار نہ ہوں تو نیوٹرل وینیو پر میچز منعقد کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ میں رواں برس ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت دونوں ٹیمیں اپنے ممالک میں شیڈول عالمی ایونٹس کے میچز کسی تیسرے وینیو پر کھیلیں گی، اب ہاکی میں بھی ایسے ہی کنٹریکٹ کیلیے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ طاہر زمان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں شیڈول ہاکی ایشیا کپ میں...
لاہور: بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے میدان میں بھی پاکستان کی موثر سفارت کاری اہمیت اخیتار کرگئی۔ ہاکی ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شرکت سے محروم کرنے کے لیے بھارت سرگرم ہوگیا۔ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ان ایونٹس میں مدعو کرنے کو حکومتی اجازت سے مشروط کرنے کی چال چل دی جس کو پاکستان چین اور دوسرے ممالک کو ساتھ ملاکر ناکام بنا سکتا ہے۔ ایشیا کپ 28 اگست سے راج گیربیار میں کھیلاجانا ہے جو کہ ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ اس کی فاتح ٹیم اگلے برس ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے...
جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔ کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران 200 وکٹیں مکمل کر کے جنوبی افریقا کے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 35 سالہ مہاراج نے یہ سنگ میل زمبابوے کی پہلی اننگز کے 34 ویں اوور میں حریف کپتان کریگ ایرون کو آؤٹ کر کے عبور کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 59 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ تیز گیند باز ڈیل اسٹین کے پاس ہے جنہوں نے 93 میچز میں 439 شکار کیے۔ دوسری جانب بلاوائیو ٹیسٹ پر جنوبی افریقہ کی گرفت مزید مضبوط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثناء میر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور ثناء میر کی بطور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ثناء میر کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ امید ہے وہ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد...
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ امریکا میں کھیلے جانے والے میجر لیگ کے دوران کیرون پولارڈ نے 700 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ ایم ایل سی میں ایم آئی نیو یارک کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سان فرانسسکو الیون کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی۔ Post Views: 2
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ روز امریکا میں جاری میجر لیگ (ایم ایل سی) کے دوران ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرکے ویسٹ انڈین بیٹر کیرون پولارڈ نے 700 ٹی20 میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جارح مزاج ویسٹ انڈین بیٹر 700 ٹی20 مقابلے کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے راز سے پردہ اُٹھ گیا انہوں نے ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو الیون کیخلاف 37 سالہ پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی اڑائیں۔ پولارڈ اپنے 700 ویں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آکلینڈ (اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان کردیا۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ صوفی ڈیوائن آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گی۔ صوفی ڈیوائن 152 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں، ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں برانز میڈل جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے صوفی ڈیوائن کی قیادت میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ صوفی ڈیوائن 7 ہزار 421 انٹرنیشنل رنز بناچکی ہیں جہاں ون ڈے میں انہوں نے 8 سنچریاں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک سنچری...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔ یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔ Pakistani bowler Mohammad Abbas and Indian wicket-keeper batter Ishan Kishan were seen celebrating together, hugging and cheering during the English County Championship.#TheCurrent #EnglishCounty #sports...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔ ???? The perfect start!#NOTvYOR https://t.co/bReiSrPNDj pic.twitter.com/n8jJSZRuao — Notts Outlaws (@TrentBridge) June 23, 2025 کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔ آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح...
انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر آخر کار ریڈ بال کرکٹ میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جوفرا آرچر نے اتوار کو ڈرہم کیخلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ شرکت ممکن بنالی، آرچر نے مئی 2021 کے بعد سے سرخ گیند کے میچ میں واپسی کی ہے۔ اس سے قبل متعدد انجریز کے باعث ان کی واپسی مسلسل مؤخر ہوتی رہی، انہوں نے حالیہ مہینوں میں وائٹ بال کرکٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، ان کا آخری میچ مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں تھا۔ انگلش سلیکٹر لیوک رائٹ نے کہا تھا کہ سسیکس کے میچ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر ہم بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں بھی انہیں سامنے لاسکتے ہیں، کپتان بین اسٹوکس بھی 30 سالہ آرچر...
فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں کرکٹ کے بعد فٹبال کی بڑھتی مقبولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے جیانی انفینٹینو کو پاکستان آنے کی دعوت دی، جسے فیفا صدر نے قبول کیا اور جلد آمد کا وعدہ کیا۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر، دسمبر میں پاکستان کے دورے پر آسکتے ہیں۔ Washington DC : Had an excellent meeting with FIFA President Gianni Infantino....
لندن(نیوز ڈیسک)انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے کی انوکھی تجویز ماننے پر آمادگی ظاہر کی ہے لیکن نئی تبدیلی کا اطلاق بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 29-2027 سائیکل میں ٹیسٹ میچ کو 4 کا روز کرنے کی تجویز ہے۔ منظوری کے بعد نئی تبدیلی کا اطلاق2027 سے ہوگا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کے لیے ٹیسٹ میچ 4 روز کا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بدستور 5 روزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے تحت آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-2029 کے دوران چار روزہ ٹیسٹ میچز متعارف کرانے کی منظوری دی جا سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے یہ بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حالیہ فائنل کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے تجویز دی کہ مخصوص سیریز کو چھوڑ کر باقی تمام ٹیسٹ میچز چار دن تک محدود کیے جا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی جیسی روایتی سیریز کے لیے پانچ روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔جے شاہ کا کہنا...
ون ڈے میچ کی اننگز میں 34اوورز تک 2گیندیں استعمال ہونگیں متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،اسپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قوانین کی منظوری دیدی، جس کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 35ویں سے 50ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی، پوری اننگز کے دوران 2گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا۔ٹیسٹ میں کنکشن کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ سے پہلے دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں کا نام پلیئنگ رول کے ساتھ دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،سپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا۔خیال رہے ون ڈے میں نئے قوانین کا اطلاق 2جولائی، ٹیسٹ میں 17جون سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم (وائٹ بال) کے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی مختصر مدت کی کوچنگ کے دوران درپیش مسائل پر خاموشی توڑ دی ہے، اور اپنی قبل از وقت رخصتی کی بڑی وجوہات میں اختیارات کی کمی اور بیرونی مداخلت کو قرار دیا ہے۔ معروف کرکٹ پوڈکاسٹ ’وزڈن کرکٹ‘ پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کوچ نے اپنے تجربے کو ’پُرآشوب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی سمجھ گئے تھے کہ اُن کا اس ٹیم پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی ’یہ چند مہینے بہت ہنگامہ خیز تھے۔ میں نے بہت جلد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے چوتھے دن آسٹریلوی کھلاڑی ان کی ٹیم کو “چوکرز” کہہ کر طنز کا نشانہ بناتے رہے، تاہم جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو آئی سی سی ایونٹ میں کئی بار ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ناک آؤٹ مرحلے میں ہارنے پر چوکرز کا لفظ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران...
سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اُٹھادیا۔ وزڈن کرکٹ پیٹریون پوڈ کاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے میرا نام نکال کر مجھے پلئینگ الیون دینے کا منصوبہ بنایا گیا تو بطور کوچ میرے لیے کچھ بچا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق چند مہینے ہنگامہ خیز تھے، میں نے بہت جلد محسوس کرلیا تھا کہ مجھے یہاں کام نہیں کرنے دیا جائے گا، کوچ کی حیثیت سے گروپ پر کسی بھی طرح کا مثبت اثر ڈالنا بہت مشکل ہوگیا تھا، یہی وجہ تھی کہ میں پیچھے ہٹ گیا۔ مزید پڑھیں: ابتدائی مشاورت میں 25...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی کی درخواست کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027، 2029 اور 2031 فائنل کی میزبانی کی درخواست کی گئی تھی، جس کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تینوں فائنلز انگلینڈ میں ہی منعقد ہوں گے۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پہلے ہی آئی سی سی کو اگلے تینوں فائنلز کی میزبانی کے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پہلے دو فائنلز کی میزبانی بھی انگلینڈ نے کی تھی، نیوزی لینڈ نے 2021 میں بھارت کیخلاف افتتاحی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کی میزبانی کی درخواست مسترد کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تین بدستور انگلینڈ میں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی میزبانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اگلے 3 ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی میزبانی انگلینڈ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پہلے ہی...
پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث ایشیاکپ 2025 کی میزبانی بھارت سے چھین لیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کو کرنی تھی تاہم آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم نہ آنے کے باعث اب پاکستان بھی اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔ اہم ایونٹ میں ایشیاکپ کے علاوہ بھارت میں شیڈول ویمن ورلڈکپ 2025 اور مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 بھی شامل ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث ستمبر میں شیڈول ایونٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہونے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) متحدہ عرب امارات کو غیر جانبدار مقام کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی برقرار ہے اور جس میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی، عاقب جاوید، امپائر علیم ڈار اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قومی سلیکشن کمیٹی مکمل تبدیل ہونے سے متعلق خبریں، کون سے نئے نام شامل ہیں؟ واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی میں ردوبدل کی اطلاعات تھیں تاہم پی سی بی نے ایسی کسی بھی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بطور ڈیٹا اینالسٹ خدمات انجام دینے والے حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا اعلان کردیا،تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کی افواہیں دم توڑ گئیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی ممبران میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی برقرار ہیں۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے نان ووٹنگ ممبر اور ڈیٹا اینالسٹ کو تبدیل کیا گیا ہے، جس کے پاس ٹیم سلیکشن کے...
سابق پاکستانی کرکٹ کپتان مصباح الحق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کے لیے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی میں جاری غیر یقینی صورتحال نے معاملات کو مزید الجھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے ریڈ بال کی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ سے رابطے بھی کیے ہیں، یاد رہے کہ مصباح ماضی میں 2019 سے 2021 تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دوہرے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت...
ویسٹ انڈیز کے سابق وائٹ بال کپتان نیکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 29 سالہ پورن نے ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔ پورن نے 106 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 2275 رنز بنائے جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ان کا مجموعہ 1983 رنز رہا۔ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کے اخراج کے بعد سے کسی ون ڈے میچ میں نظر نہیں آئے تھے، اور حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے بھی انتخاب سے انکار کر چکے تھے۔ تاہم ان کی ریٹائرمنٹ اس...
دنیائے کرکٹ کا سب سے باوقار و شاہانہ ٹیسٹ میچ کل (بدھ) سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے جہاں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا یہ محض ایک ٹیسٹ میچ نہیں بلکہ دنیا بھر میں 2 سال کے سخت مقابلے کا اختتام ہے جس میں دنیا کی 2 بہترین ٹیسٹ ٹیمیں کرکٹ کے حتمی انعام کے لیے لڑیں گی۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا اوول میں ہونے والے گزشتہ مقابلے کا فاتح تھا جس نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زمبابوے کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔سکندر رضا نے ایک مقامی ایونٹ کے دوران میچ میں نسلی تعصب پر مبنی تبصرے کرنے پر رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت کی ہے۔یکم جون کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے اس میچ کے دوران، جب سکندر رضا پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جا رہے تھے، بلیسنگ مفووا نے ان پر نسلی تعصب کی بنیاد پر جملے کسے۔ سکندر رضا نے شکایتی خط میں لکھا کہ انہوں نے مفووا سے احترام کے ساتھ بات کرنے کی درخواست کی، لیکن وہ پھر بھی...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹر کیجانب سے کیس میں 2 رکنی ٹیم مقرر کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پراسیکوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹرز کی 2 رکنی ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرے گی۔ پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے۔
زمبابوین ٹی20 ٹیم کے کپتان اور لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوین کپتان نے لوکل ایونٹ میں میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ ایم سی اے) میں باضابطہ شکایت درج کروائی ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ اولڈ ہراریئنز اور رینبو کرکٹ کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ سکندر رضا اس میچ میں اولڈ ہراریئنز کی نمائندگی کررہے تھے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں حریف ٹیم کے کوچ نے اسوقت نسلی تعصب...
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کی۔ اس تقریب میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ایم پی ڈمپل یادو، راجیو شکلا، شیو پال یادو، اور رام گوپال یادو نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: "کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں" دونوں نے اپنی منگنی پر ایک ساتھ رقص کرکے سماں...
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی خبر نظر سے گزری تو اس ملک سے تعلق رکھنے والے ایک بدقسمت سیاہ فام وکٹ کیپر تھامی سولیکلی کا نام ذہن میں آیا جو نسلی تعصب کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے جوہر نہ دکھا سکے تھے۔ کرکٹ کے سفر میں ایک وقت میں وہ ڈگر سے ہٹ کر کلرکی کرنے لگے، لیکن لائنز فرنچائز سے وابستگی نے انہیں دوبارہ سے پٹڑی پر چڑھا دیا اور انہوں نے وکٹ کے پیچھے اور آگے رہ کر کامیابیاں سمیٹیں۔ انگریزی کا ایک لفظ ہے prodigy، یہ ان غیر معمولی افراد کے لیے برتا جاتا ہے جن کی کسی میدان میں صلاحیتوں کا بھرپور...
قومی ٹیم کے نو منتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان کرکٹ میں درپیش چیلنجز اور توقعات سے پردہ اُٹھادیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ہیڈکوچ کا عہدہ قبول کرنے کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں، میری سابقہ کوچز سے بات ہوئی ہے، تاریخ سے واقف ہوں اور آنکھیں کھلی رکھ کر آیا ہوں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ میری کوشش ہوگی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ اس بات کو یقینی بناؤں کہ ہم ایک صف میں کھڑے ہوں اور گرین شرٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں، پھر چاہے ہمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی خدمات درپیش ہوں، چیئرمین، سلیکٹرز یا سینئر کھلاڑی کی، انہیں بروئے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کوچ کی حیثیت سے ان کا اولین فرض کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا ہے، ان کی فلاسفی ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھا جائے اور پھر ان سے استفادہ کیا جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈکاسٹ میں میزبان بازید خان سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو احساس دلانا ضروری ہے کہ ان سے کیا توقعات وابستہ ہوتی ہیں اور اس ضمن میں مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل میٹنگز کی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ’میں یہ کام 6 ماہ کے لیے نہیں کرنا بلکہ دیرپا بنیادوں پر کرنا چاہتا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سابق کپتان بابر اعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قومی ٹیم کے دروازے ان کے لیے بند نہیں ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے لیے لاہور میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں نئے کوچنگ اسٹاف سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر اعظم کو یقین دلایا ہے کہ وہ بدستور ان کے پلانز کا حصہ ہیں، کسی بھی طرز میں ان پر قومی کرکٹ ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے، جب ضرورت ہوئی موقع دیا جائے گا۔ کوچ نے ان سے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مشورے بھی لیے، ساتھ یہ...
ساؤتھ افریقن انسٹیٹیوٹ فار ڈرگ-فری اسپورٹس (ایس اے آئی ڈی ایس) نے پروٹیز فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا کے کوکین کے استعمال کی تصدیق کر دی۔ ممنوعہ منشیات کے استعمال کی وجہ سے فاسٹ بولر کو ایک مہینے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقی ادارہ (جو کہ ورلڈ اینٹی-ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کا ایک فریق ہے) پابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑی کی اپیل کی مہلت ختم ہونے کے ایک مہینے بعد منشیات کے ٹیسٹ کے نتائج شائع کر دیتا ہے۔ 3 جون کو ادارے کی جانب سے شائع کی گئی تفصیلات میں کیگیسو رباڈا کے ٹیسٹ نتائج میں بینزوئلیکگونائن کی موجودگی کی تصدیق کی گئی جو کہ کوکین کی کھپت کے نتیجے میں بنتا ہے۔ بینزوئلیکگونائن کوکین کے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہین شاہ آفریدی نے کیا کہا؟ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹی20 کرکٹ میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی20 کرکٹ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بھارتی بیٹر ابھیشک شرما کا دوسرا نمبر ہے۔ اسی طرح انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی 3 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 12ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جبکہ وکٹ کیپر بیٹر...
لاہور: نوجوان بلے باز حسن نواز اور وکٹ کیپر محمد حارث نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ حسن نواز کا ٹیلنٹ مختصر سے وقت میں سامنے آیا ہے۔ اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے صرف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ محمد حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 45 گیندوں پر سنچری بنائی۔ دونوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپن کیا تھا اور 74 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاور پلے کا پاکستان کا نو سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ حسن نواز پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابتک...
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پہلی سیریز کو مثالی آغاز قرار دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیسن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میری پہلی سیریز توقعات سے کافی زیادہ کامیاب رہی، ہم نے اس کا آغاز خود کو چیلنج کرنے کے عزم سے کیا تھا۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ مختلف کمبی نیشنز کو آزمایا گیا، بیٹنگ آرڈر میں لچک رکھی گئی، مجھے اس نوجوان اسکواڈ کی عمدہ کارکردگی پر بے حد فخر ہے۔
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال ویمنز ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال کے آغاز میں ایک ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا تھا، جس کے تحت چیمپیئنز ٹرافی سمیت تمام مشترکہ ٹورنامنٹس میں کسی بھی ملک کی ٹیم میزبان ملک کے بجائے کسی تیسرے نیوٹرل مقام پر میچ کھیل سکتی ہے۔ اسی ماڈل کے تحت ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کے گروپ میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں...
کراچی: پاکستان اوور 40 عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا، بھارت نے شرکت کی تصدیق کردی۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لیے باضابطہ طور پر الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، عالمی کپ یکم سے 13 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ فواد اعجاز خان کے مطابق پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ پر ہونے والے ایونٹ میں اب تک سولہ ممالک نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، امریکہ، کینیڈا، زمبابوے، انگلینڈ، ویلز، سعودی عرب، بنگلہ دیش، نیپال اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ تاہم انگلینڈ اور ویلز سے حتمی جوابات کا انتظار ہے،...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے 6 جون 2025 کو سری لنکا میں شروع ہونے والا تھا۔ اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایکس پر لکھا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شممی سیلوا کی طرف سے بھیجے گئے خط میں سری لنکا میں موسمی حالات کی ناسازگاری اور چکن گونیا مرض کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کی تاریخ کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: سعدیہ اقبال ٹی20 کی نمبر ون بولر، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پذیرائی اے سی سی کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے...
لاہور: پی سی بی نے پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار دے دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلئیرز کی گرومنگ ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔ اجلاس میں شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کا جائزہ اور سینٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقہ...
پاکستان کے صدر آصف علی زادری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘۔ آصف زرداری نے پاکستانی اور بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑیوں سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے سیاست چھوڑیں۔ یہ ہم جیسے لوگوں کا کام ہے جو 14 سال قید کاٹ سکتے ہیں۔ آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ ان کی اس بات پر کھلاڑیوں نے قہقہہ لگایا۔ ‘Leave politics out, plz leave politics for us’ ???? President Asif Zardari folds hands in front...
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ پی سی بی چئیرمین نے ہر سطح پر بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی معاونت مثالی رہی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں میچز کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے۔ لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی دن رات...
لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جولائی میں پاکستانی ٹی 20 ٹیم کی میزبانی کی پیشکش پی سی بی نے قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق جولائی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ ذرائِع کے مطابق میزبان بورڈ نے ممکنہ شیڈول تیار کرلیا ہے، مجوزہ میچز ڈھاکہ میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کیلئے جلد کوئی فیصلہ کرے گا۔ مزیدپڑھیں:فنگر پرنٹ کی جگہ اب ’زبان‘ پرنٹ، شناخت کے نظام میں نئی انقلابی پیش رفت
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے ساتھ منگنی کی افواہوں سچ ثابت ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کریں گے۔ بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور پریا سروج کی منگنی کی افواہیں رواں سال کے آغاز میں وائرل ہوئیں تھی تاہم ممبر پارلیمنٹ کے والد نے خبروں کو غیر مصدقہ قرار دیا تھا۔ مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے بیچ بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ سے منگنی؟ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج کے...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو "سفیرِ کھیل" قرار دیتے ہوئے ان کے جذبے اور کھیل کے معیار کی تعریف کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ وہ اس نسل سے تعلق رکھتے...
دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔بھارتی شہریوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کو دیکھ کر سیٹیاں بجائيں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ...
سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا۔ صدرآصف زرداری نےپاکستان ، بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیےمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلادیش کرکٹ ٹیم بطور سفیرپاکستان کادورہ کررہی ہے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیارکاکھیل پیش کررہی ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں صدر زرداری کا کہنا تھا میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس...
سیالکوٹ: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پی پی 52 سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار نے اپنے وڈیو پیغام میں انتخابی عمل پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، تاہم انہوں نے نہ تو کسی بھی متعلقہ فورم پر شکایت درج کروائی اور نہ ہی اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش کیا۔ اس معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DMO) سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون...
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی باصلاحیت اسپنر سعدیہ اقبال نے آئی سی سی ٹی20 ویمنز بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس شاندار کامیابی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انہیں خصوصی طور پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعدیہ اقبال نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے انہیں ورلڈ نمبر ون ٹی20 بولر کی اعزازی شرٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سعدیہ اقبال پاکستان ویمنز کرکٹ کی سٹار ہیں، اور ان کا اعزاز پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ یہ کامیابی ان کی محنت اور پیشہ ورانہ طرزِ...