قومی کرکٹرز کی جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلیے اعلان کردہ اسکواڈ پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں صائم ایوب اور نسیم شاہ جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ تین نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، روحیل نذیر اور فیصل اکرم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سابق کرکٹر تنویر احمد نے 38 سالہ آصف آفریدی کی فرسٹ کلاس کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔
Ye asif afridi kon ha left arm spinner ager woh ha tou kia performance ha 60 FC main sirf 83 wickets hain or Age 38 ager wohi ha tou lagta ha buhat bara danda laga ha ye tou deserve he nahi karta test team main pic.
صہیب مقصود نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 35 سال کے کھلاڑیوں پر پابندی لگاکر 38 سال کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔
From banning 35 year old players from Domestic cricket to selecting 38,39 yers old players in Test Squad what a great cricket system ???????????????????? no Vision just Dhakka start????????????
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) September 30, 2025صحافی سلیم خالق نے کہا کہ آصف آفریدی پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر لگنے والا بین رواں برس ہی ہٹا ہے اور ان کی پی ایس ایل میں کارکردگی بھی اوسط درجے کی رہی۔
39سالہ آصف آفریدی کااینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر بین رواں برس ہی ختم ہوا،پی ایس ایل میں پرفارمنس اوسط رہی،انھیں ٹیسٹ اسکواڈ میں لینا بھارت کے خلاف تین شکستوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے تو اسے بھونڈی کوشش ہی قرار دیا جا سکتا ہے،عوام اتنے بے وقوف نہیں جتناانھیں سلیکٹرز سمجھتے ہیں
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) September 30, 2025
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔