جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز :پاکستان کرکٹ ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسکواڈ کا
پڑھیں:
پاکستان، سری لنکا سیریز کا آخری ون ڈے آج
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2- 0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پاکستان نے پہلا میچ 6 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بابرا عظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 8 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی، پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے پریکٹس کے بجائے ہفتے کو آرام کیا۔
18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کےلیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔