جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسکواڈ کا

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا 69 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ 10 وکٹ سے فتحیاب

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سنالو جافتا 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔

انگلینڈ کی جانب سے لنسے اسمتھ نے تین، نتالی اسکیور برنٹ، صوفی ایکلیسٹون اور چارلی ڈین نے دو دو جبکہ لورین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے 70 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ اوپنرز ایمی جونز 40 اور ٹیمی بیو مونٹ 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلیے بھارتی اسکواڈز اور نئے کپتان کا اعلان
  • جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نیا سپورٹ اسٹاف متعارف کرائے جانے کی توقع
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا 69 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ 10 وکٹ سے فتحیاب
  • پی سی بی نے پاک-جنوبی افریقہ سیریز کے آفیشلز کا اعلان کر دیا
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، شان مسعود قیادت جاری رکھیں گے
  • جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں جاری